
انیلا عمران / لاہور
سگمنڈ فرائیڈ جسےجدید نفسیات کا بانی کہاجاتا ہے،وہ جنس کودنیا کا سب سےطاقتور جذبہ قراردیتا ہے،ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ اس سےاختلاف بھی
رکھتے ہوں لیکن اگر ہم قران میں سورہ ال عمران کی 14 نمبرآیت کا مطالعہ کریں تو اللہ تعالی نےمرغوبات نفس میں سب سےپہلےعورت کا ذکرکیا ہے۔یعنی جنس دنیا کا طاقتور ترین جذبہ ہے یہ راز اگرچہ جدید دنیا میں فرائیڈ نےمتعارف کروایا لیکن اللہ تعالی نےاپنی آخری کتاب میں جوقیامت تک انسانوں کی رہبر اوررہنما ہے جنس کو مرغوبات نفس میں اولین قرار دیا ۔ اللہ تعالی نے اس دنیا کا پہلارشتہ ہی جنس کی بنیاد پربنایا اورپھر اس فطری جذبے کی تسکین کےلیے اس رشتے کومیاں بیوی کے تعلق میں ڈھال کرمعاشرے کا قابل احترام رشتہ بنا دیا ۔ اس رشتے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہےکہ اللہ نے اس رشتے کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے قرآن پاک میں سورہ الطلاق نازل فرمائی اور طلاق کو جائزچیزوں میں سے ناپسندیدہ قرار دیا۔
میاں بیوی کا رشتہ صلبی یا نسبی نہیں ہوتا بلکہ نکاح ایک معاہدہ ہوتا ہےجس میں دونوں فریق اخلاقی طور پر اس کےذمہ دار ہوتے ہیں کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں اورایک دوسرے کے وفادار رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو فریق اس کی خلاف ورزی کرتا ہے، اللہ تعالی نے ایسے زانی کی سزا رجم قرار دی ہے۔ اسلام جو کہ امن اور سلامتی کا مذہب ہے اس میں رجم جیسی اتنی سخت سزاکیوں رکھی گئی۔ اصل میں یہ اس بے وفائی کی سزاہے جو ایک فریق دوسرے کو دھوکے میں رکھ کر کرتا ہےاور وہ خاندان جس کی بنیاد اعتماد اورخلوص پر رکھی جاتی ہےایک فریق دوسرے کےاعتماد کو توڑتا ہے اور میاں بیوی جنہیں ایک دوسرے کا لباس قراردیا گیا ہے اس لباس کی حرمت کو پامال کرنے کا مرتکب ہوتا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ وہ کیا وجوہات ہوتی ہیں جن کی وجہ سےایک فریق بےوفائی کامرتکب ہوتا ہےجیسا کہ اللہ نے قران میں جنس کو طاقتورجذبہ قراردیا جس کی بنا پر گھر بنتے ہیں اور پوری زندگی بعض اوقات ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باوجود بھی یہ رشتے نبھائے جاتے ہیں ۔
گھر اورخاندان جو کہ معاشرے کی ایک بنیادی اکائی ہوتا ہے، دوسرے اداروں کی طرح اس ادارے کو چلانے کے لیے بھی اللہ تعالی نے کچھ قواعد و ضوابط بنائے ہیں اوراگر ان قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا جائے تو اس ادارے کا نظام نہیں چل سکتا ۔ اسی لیے خاندان کو بچانے کے لیے بھی اللہ نےکچھ اصول و ضوابط اور کچھ حدیں قائم کی ہیں۔ انہی حدوں کے بارے میں اللہ تعالی قران پاک میں فرماتے ہیں کہ اللہ کی قائم کردہ حدوں کے قریب بھی نہ جانا
یہ حدیں خاندانی نظام کو بچانے اور میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط بنانے کےلیےضروری ہیں مثال کے طور پر محرمات کا تصور " زنا کی بدترین سزا " نکاح " مرد کی قوامیت " عورت کا دائرہ عمل" عورت کے معاشی اور تمدنی حقوق
عورت کے حقوق کا جس طرح سے قران نے تعین کیا دنیا کے کسی اور مذہب اور تہذیب میں عورت کو ایسے حقوق نہیں دیے گئے اللہ نے دونوں جنسوں کی تخلیق کرتے ہوئے دونوں کے مزاج اور جسمانی خد و حال میں ایک واضح فرق رکھا لیکن دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت بنا دیا ۔اللہ نے عورت کی فطرت میں محبت سکون اور خدمت کے جذبات رکھے اور مرد کو زندگی کی عملی جدو جہد مشقت اور ہنگامہ خیزیوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ان ساری مشکلات سے بڑھ کر اسے سکون اور راحت کا ایک گوشہ درکار ہوتا ہے اوریہ سکون اسے خانگی زندگی فراہم کرتی ہےلیکن اج ہمارا پورا معاشرہ اخلاقی گراوٹ کاشکار ہے، اس گراوٹ سے نہ کوئی امیربچا نہ غریب نہ عالم نہ جاہل نہ مدرسے نہ یونیورسٹیاں یعنی جنسی بے راہ روی ایک وبال بن کر پوری قوم پر نازل ہو رہی ہے، برائی اور اس کے بعد اس کی تشہیر اللہ اور اس کے قانون سے کھلی بغاوت ہے عورت اور مرد کا آزادانہ اختلاط ان حدوں کی پامالی کا اغاز ہےجو اللہ نے قائم کیں ۔ اللہ نےعورت کو جس عزت اور احترام کے مرتبے پربٹھایا تھا آج آزادی کے نام پر اسےدوبارہ بازاروں کی زینت بنا دیا گیا ہے ۔ معمولی ملازمتوں کے لیے جہاں قابلیت سے زیادہ صرف جسم کی نمائش ہوتی ہے،اس دور کی یاد تازہ کر دی جب عورت بازاروں میں نیلام ہوتی تھی۔
معاشرے میں مرد و زن کے آزادانہ اختلاط نےآج ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ نہ خاندان بچےاورنہ عورت کی عزت چادراور چاردیواری، جو تخفظ اسلام نے عورت کو دیا تھا ہم نے خود اسے اپنے ہاتھوں پامال کردیا اور معاشرہ ایک بار پھر دور جاہلیت کی طرف جا رہا ہے ۔




































