پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں

 صائمہ عبدالواحد

وادی کشمیر ۔۔۔۔جنت نظیر۔۔۔۔ اگرزمین پہ کوئی جنت ہوتی تو وہ کشمیر ہوتی۔۔۔۔۔ کشمیر میں بسنےوالے بچوں کے چہرے پرعجب استفسار ہے۔ ماں کشمیر تو

جنت ہے نا۔۔ جنت میں طوفان کیوں؟حق تو حیوانوں کے بھی ہیں ۔۔۔ درد میں پھرانسان کیوں؟ یاد ہے تم کو ہساروں کے دکھ میرا دکھ کیوں یاد نہیں؟ اب تو ہے آزاد یہ دنیا پھر میں کیوں آزاد نہیں ؟

مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان تنازع نہیں اور نہ  کسی لڑائی کا شاخسانہ ہے بلکہ یہ وعدہ خلافی، حق تلفی اور ظلم کی داستان ہے۔ یہ ایک کروڑ تیس لاکھ انسانوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔ اٹھارہ سو انیس میں جدوجہد کشمیر کا آغاز آج سے تقریباً دوسوسال قبل ہوا جب مسلمانوں سے سیاسی اقتدار چھین لیا گیا۔

اٹھارہ سو اکتیس میں سید احمدشہید کی سربراہی میں مجاہدین نے کشمیرکی طرف کوچ کیا۔ بالاکوٹ کے مقام پر سکھوں کے جنرل شیر خان کی بارہ ہزار کی فوج نے چند سو مجاہدین پر حملہ کیا،بالاکوٹ کا مشہور واقعہ پیش آیا جس کی داستان طویل اور اذیت ناک ہے۔اٹھارہ سو چھیالیس  میں معاہدہ امرتسر برٹش انڈیا کمپنی نے پچھتر لاکھ نانک شاہی سکھوں کے عوض ریاست جموں کشمیر کا سودا ڈوگرہ راج گلاب سنگھ سے کر دیا گویا "ساڑھے تین روپے  فی کشمیری "انگریزوں کی مدد سے ڈوگرہ راج قائم ہو گیا جو سو سال تک قائم رہا ۔

انیس سو سینتالیس میں دو قومی نظریےکی بنیاد پر برصغیر کی تقسیم کا عمل شروع ہوا پانچ سوپینسٹھ ریاستوں کویہ اختیار دیا گیا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان جس کے ساتھ چاہیں اشتراک کر لیں جموں کشمیر کی جغرافیائی، فطری، تہذیبی حیثیت، اس کے دریاؤں کا رخ، اس کی تہذیبی روایات، مسلمانوں کی تعداد، خواہش ان کی سرحدی اتصال سب کچھ اس بات کا متقاضی تھا کہ جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہواور قیام پاکستان کی جدوجہد میں جموں و کشمیر کے مسلمان بھی شانہ بشانہ شریک رہےمگر انگریز کی بددیانتی کہ عین وقت پرگورداس پور کی راہداری انڈیا کے حوالے کر کے کشمیر کے مستقبل تاریک کر دیا ۔ اکتوبر انیس سو ینتالیس کو قبائلیوں کی مدد سے کشمیر کا اڑتیس فیصد حصہ آزاد کروا لیا گیا جبکہ بقیہ حصہ پر انڈیا قابض ہو گیا ۔انڈیا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا جہاں جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں نے اپنی الگ الگ قراردادوں میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے استصواب رائے اور سیز فائر کا فیصلہ دیا ۔بھارتی حکمران حق رائے دہی کے وعدوں کو اب تک مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے ٹالتے ٹالتے آرہے ہیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کہ  کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتا رہا اور ساتھ ہی  کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ۔

جس طرح اسرائیل فلسطین کودنیا کے نقشے سےغائب کرنا چاہتا ہے۔اس طرح بھارت بھی کشمیرکودنیا کے نقشے سےمٹا دینا چاہتا ہے ۔بھارت کسی بھی طرح کے مظالم سے اب تک کشمیریوں کی حوصلے پست نہ کر سکا۔

پانچ اگست دو ہزار انیس کو بھارتی  آئین میں تبدیلی کے ذریعے بھارت نےکشمیرمیں مظالم کے ایک نئےدورکا آغازکیا۔وادی جموں کشمیرکودنیا کے بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا اور ساتھ ہی بھارتی وزراء پاکستان کو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان پر قبضے کی دھمکیاں دیتے رہے۔بھارت نہ صرف کشمیر پر مذاکرات سے انکاری ہے بلکہ بلوچستان سے فاٹا تک پاکستان کو ہر ممکن نقصان پہنچا رہا ہے۔ایسے میں بنگلہ دیش کی نوجوان نسل کا انقلاب برپا کرنا، بھارتی ایجنٹ کا اپنے ملک سے نکال باہر کرنا،حکومت پاکستان کے لیے ایک نادر موقع تھا کہ وہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالتے مگر حکومت پاکستان کی سرد مہری اور موجودہ حکومت کا کشمیر کاز کو پیچھے دھکیلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر بات کیے بغیر بھارت سے امن کی خواہاں ہے۔

مگر پاکستانی عوام آج بھی ایسےبامقصد اورجامع مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں جس کے ایجنڈے میں سر فہرست مسئلہ کشمیر ہو پاکستانی عوام سوشل میڈیا اورہرممکن ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کشمیری عوام کا ساتھ دینے کی ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے۔

 

شہر شہر کی خبریں

پی جے سی اے کی جانب سے جاپانی قونصل خانے کے عہدیداران کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ ظہرانہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاپان کے قونصل خانے

... مزید پڑھیے

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی (بلاک)

ثمینہ الیاس

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی محبت،فرمابرداری اور اطاعت اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔ اللہ نے جو حکم دیا، ایک ایسا حکم جو انسانی جذبات اور باپ کی

... مزید پڑھیے

یوم تکبیر (نصرت مبین )

نصرت مبین 

اٹھائیس مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں پر جو کہ بلوچستان میں واقع ہے ایٹمی تجربات کیےجس سے دشمن کے دل پر ہیبت طاری ہو گئی۔دوسری طرف ناصرف

... مزید پڑھیے

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقینِ کامل کی روشن مثال (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک نام نہیں، یقینِ کامل کی وہ روشن مثال ہیں جن کی جدوجہد،تگ

... مزید پڑھیے