
مجاہد عالم ندوی /بہارانڈیا
الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہارمیں جماعت نہم کے طلبہ وطالبات کی جانب سےجماعت دہم کے طلبہ وطالبات کےاعزاز میں ایک شاندار الوداعی
پروگرام منعقد کیا گیا ۔
کائنات ضیاء الحق جماعت نہم کی نظامت میں اسکول کی طالبہ سنبل آراشفیع اللہ کی خوبصورت تلاوت اورنغمہ پروین ابوذرکی نعمت پاک سےپروگرام کا آغاز ہوا ۔
تقریب کے دوران اسکول کےچیئرمین ڈاکٹرامان اللہ مدنی حفظہ اللہ نےخطاب کرتےہوئےطلبہ وطالبات کو تعلیم کی اہمیت اور محنت کےاصولوں پرعمل کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ فتنے و فساد کا دور ہے، طلبہ و طالبات اس دور میں اپنے تمام تر توانائی مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں اور معاشرے میں بہتر کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں نےتعلیم ہی کی بدولت ترقی کی ہے۔اس لیےآپ اپنےقیمتی وقت ضائع نہ کریں اور سارا توجہ تعلیم و مثبت سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں ۔

پروگرام کے آخرمیں اسکول کے مینجر ڈاکٹرکوثراعظم نےخطاب کرتےہوئےجماعت دہم کےطلبہ وطالبات کو اپنےمستقبل کوعلم کی زیورسےآراستہ وپیراستہ کرنے کی ہدایت دی، ساتھ ہی انہیں پوری زندگی تعلیم ومطالعہ سے وابستہ رہنے اوراپنے اخلاق و کردارکومثالی بنانےکی تلقین کی اور تمام مہمانوں کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا اور جماعت نہم کےطلبہ وطالبات کواس مثالی پروگرام کےانعقاد کرنےپرمبارکباد پیش کی ۔
تقریب سعید میں معززمہمانان گرامی امیرالہدی ندوی،نجیب عالم ندوی،مجاہد عالم ندوی ، تنویر عالم ندوی ، میزان الرحمٰن سلفی،سفیان خلیق اللہ سلفی ، رحمت اللہ اثری ، حبیب الرحمٰن سنابلی ، مسٹرمعید الرحمٰن ، مسٹر فیروز عالم ، مسٹر سلمان اسحاق ، مسٹر عبد الحسیب ، مسٹر تنویر عالم ، مسٹر حسنین ، مسٹر محبوب ، مسٹر معاویہ ، مسٹر شہاب الدین ، مسٹر شاہنواز،مسٹر عرفان ، مسٹر گوہر ، مسٹر سرفراز عالم ، مسٹر شمیم ،مسٹر نوشاد عالم ، مسٹر آصف ، مسٹر شفیق ، مسٹر نجم عالم ، مسٹر شکیل ، مسٹر ضحاک ، مسٹر شفیع الرحمٰن ، مسٹر سلمان راشد وغیرہ موجود تھے ۔




































