غزہ امید ہے ،مایوسی نہیں

رفعت آراء  

 انہی خون کے چراغوں سےطلوع سحر ہو گی

دنیا کے نقشے پرفلسطین ایک ایسا خطہ ہے جس نے صبر، استقامت اور قربانی کی عظیم مثالیں قائم کی ہیں۔ موجودہ حالات میں جب غزہ مسلسل ظلم وبربریت

کا شکار ہے ،مسلمانان عالم کے دل زخمی ہیں مگر ان زخموں سے نکلنےوالی چیخیں ہمیں ایک نئی امید نئی راہ اور نئی بیداری کی طرف بلاتی ہیں ۔

دنیا میں کچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جو صرف جغرافیائی حیثیت نہیں رکھتے بلکہ تاریخ، ایمان اور قربانی کی علامت بن جاتے ہیں۔ فلسطین اور خاص طور پر غزہ ایسا ہی ایک مقام ہے۔ آج غزہ میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔ بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہےلیکن ان مظالم کے باوجود وہاں کے عوام جس استقامت، حوصلے اور ایمان  کے ساتھ  کھڑے ہیں ۔ وہ پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ جب دنیا کی خاموشی ہمیں مایوس کرتی ہے۔تب غزہ کی مزاحمت ہمیں امید دلاتی ہے کہ ابھی ایمان زندہ ہےاور یہ روشنی اندھیروں کو شکست دے گی۔

غزہ اس وقت انسانی المیے کا شکار ہے،اسرائیلی بمباری، غذائی قلت، بجلی، پانی اور طبی سہولیات کی شدید کمی نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان تمام مظالم کے باوجود غزہ کی عوام نے ہتھیار ڈالے؟نہیں۔۔

غزہ اس وقت اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ ہزاروں شہید، لاکھوں بے گھرہوچکےہیں ۔تباہ شدہ عمارتیں اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باوجود، وہاں کے لوگ اپنے حق کے لیے کھڑے ہیں۔ ان مظلوموں کی استقامت مسلمانوں کے لیے پیغام ہے کہ ظلم کے اندھیروں میں بھی روشنی کی کرن چھپی ہوتی ہے۔

دنیا نے دیکھا کہ بچے کلمہ پڑھتے شہید ہو رہے ہیں۔  مائیں اپنے بیٹوں کو دفناتے ہوئے "الحمدللہ" کہتی ہیں۔ یہ وہ روحانی طاقت ہے جو صرف ایمان سے حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں اس حوصلے سے سبق لینا ہے کہ زندگی کا مقصد صرف بقا نہیں بلکہ حق کے لیے کھڑے ہونا ہے۔ مایوسی کفر ہے۔ غزہ کے مظلوموں نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ بدترین حالات میں بھی اللہ پر یقین اور صبر کے ساتھ جینا ہی اصل کامیابی ہے۔ ہمیں ان کے حوصلے سے سبق لیتے ہوئے مایوسی کے بجائے امید کا چراغ جلانا ہے۔

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان مظلوموں کی آواز بنیں۔ میڈیا، سوشل میڈیا، دعاؤں، مالی امداد، اورسفارتی دباؤ کےذریعے ہم ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ ایک مسلمان کا درد دوسرے مسلمان کا درد ہے اور یہی اُمت کے اتحاد کی بنیاد ہے۔آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ غزہ کے بچوں سے سبق سیکھیں۔ علم، کردار اور نظریاتی بیداری کے ذریعے وہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔ فلسطین کی جنگ صرف زمین کی نہیں، نظریے اور اقدار کی جنگ ہے۔

قرآن و سنت ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے،مظلوم کا ساتھ دینےاور حق کی حمایت کرنے کی تعلیم دیتےہیں۔ غزہ کی موجودہ صورت حال ہمیں بتاتی ہے کہ اسلام صرف عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں عدل، مساوات اور انسانیت کی فلاح شامل ہے۔غزہ کی صورت حال نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑاہے۔ ہرمذہب، ہرخطے کے لوگ غزہ کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ یہ بیداری اس بات کی علامت ہے کہ ظلم جتنی بھی شدت سے ہو حق کی صدا دبائی نہیں جا سکتی۔

غزہ کی موجودہ حالت ہمیں مایوس کرنے کے لیے نہیں جگانے کے لیے ہے۔ ہر شہید بچہ، ہر مظلوم ماں، ہر تباہ شدہ عمارت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اندھیری رات کے بعد فجر ضرور طلوع ہوتی ہے۔جب ہم غزہ کی عورتوں کو شہداء کے جنازوں پر "لبیک یا اقصیٰ" کہتے دیکھتے ہیں، جب معصوم بچے زخمی حالت میں بھی مسکرا کر "اللہ اکبر" پکارتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کی ایمان کی طاقت کیا ہوتی ہے۔

دنیا کی طاقتیں مل کر بھی ان کےحوصلےکونہیں توڑ سکتیں، ان کا پیغام واضح ہے۔ ہم مٹی سے محبت کرتےہیں۔ ہم قبلہ اول کے محافظ ہیں۔ ہم مٹ جائیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔ یہ استقامت ہمیں سکھاتی ہے کہ مسلمان اگر بیدار ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی۔

مایوسی شیطان کا ہتھیار ہے، جبکہ امید مؤمن کا ہتھیار۔ غزہ کی موجودہ حالت ہمیں بظاہر اندھیروں میں لپٹی نظر آتی ہےلیکن حقیقت یہ ہے کہ یہی اندھیرے امید کی کرن کو نمایاں کر رہے ہیں۔ ہر شہادت ہمیں یہ پیغام دے رہی ہے کہ ظلم کی عمر زیادہ نہیں اور مظلوم کی آہ عرش کو ہلا دیتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ناامیدی کے بجائے اپنے ایمان کو مضبوط کریں ۔

غزہ کی موجودہ صورتِ حال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم ایک جسم کی مانند ہیں۔ اگر جسم کے ایک حصےکو تکلیف ہوتو پوراجسم بے چین ہو جاتا ہے لیکن آج ہم بحیثیت امت خاموش کیوں ہیں؟ ہمیں صرف دعا پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرنا، سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنا، مالی مدد فراہم کرنا، اور اپنےحکمرانوں پر دباؤ ڈالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہر فرد اپنی سطح پر تبدیلی لا سکتا ہے، بس نیت خالص ہونی چاہیے۔

اسلام ہمیں مظلوم کی حمایت کا حکم دیتا ہے۔ قرآن کہتا ہے

 "وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ..."

       (النساء: 75)

ترجمہ: "اور تمہیں کیا ہوا کہ تم اللہ کی راہ میں اوراُن کمزور مردوں، عورتوں اوربچوں کےلیے نہیں لڑتے جوفریاد کرتے ہیں..."۔یہی آیت آج میں جھنجھوڑ رہی ہے کہ ہم کب جاگیں گے؟ غزہ کی موجودہ حالت دراصل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک عملی امتحان ہے کہ ہم کس حد تک اپنے دین پر عمل کر رہے ہیں۔

دنیا میں جہاں خاموشی چھائی ہوئی ہے، وہیں کئی غیر مسلم اقوام اور ادارے بھی غزہ کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ یہ عالمی بیداری اس بات کی علامت ہے کہ حق کا نور دلوں تک پہنچ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد، حتیٰ کہ مغربی ممالک کے باشندے بھی غزہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ ایک نئی امید ہےکہ شاید انسانیت ابھی زندہ ہے اور ظلم کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

غزہ صرف ایک شہر نہیں، یہ اُمتِ مسلمہ کا ضمیر ہے۔ یہ وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنی کمزوریاں اپنی غفلت اوراپنی بیداری کااندازہ کرسکتےہیں لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا، کیونکہ غزہ والوں نے ہمیں بتایا ہے کہ روشنی کی شروعات اندھیرے میں ہی ہوتی ہے۔ آئیں، ہم اپنی دعاؤں، عمل، علم، اور کردار کے ذریعے غزہ کےمظلوموں کا ساتھ دیں اور دنیا کو بتا دیں کہ مسلمان زندہ ہےاور جب تک حق باقی ہے، اُمید باقی ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے