رمضان المبارک کیسے گزاریں

رفعت آراء

رمضان المبارک ایک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان کو اپنےوقت کو بہترین طریقے سے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس مہینے

کا اصل مقصد تقویٰ، صبر اور اللہ کی رضا کا حصول ہے ۔ہم کچھ باتوں پر عمل  کر کے اور کچھ سے بچ کراس بابرکت مہینے کو بہترین طریقے سے گزار سکتے ہیں۔ 

 

رمضان کی تیاری

رمضان کی آمد سے پہلے ہی  کی مکمل تیاری کرنی چاہیے تاکہ اس مقدس مہینے کا بھرپور فائدہ اٹھاسکیں ۔

 

نیت کی تجدید

 یہ عزم کریں کہ اس رمضان کو پچھلے رمضان سے بہتر بنانا ہے۔

 

عبادات کا شیڈول بنائیں

قرآن کی تلاوت، نوافل، دعا، ذکر اور دیگر عبادات کے لیے وقت مقرر کریں۔

 

  صحت کا خیال رکھیں

روزے میں کمزوری نہ ہو،اس کے لیے متوازن خوراک کھائیں اور پانی زیادہ پئیں۔

 

   کاموں کی منصوبہ بندی کریں

  گھر، دفتر اور دیگر ذمہ داریوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ عبادات کے لیے وقت نکال سکیں۔

 

سحری اور افطاری کا اہتمام

سحری اور افطاری رمضان کے اہم اجزاء ہیں، اس لیے ان میں سنتوں کا خاص خیال رکھیں۔ 

سحری:نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’سحری کھایا کرو،کیونکہ سحری میں برکت ہے۔‘‘(بخاری) ،سحری میں ہلکی اورغذائیت سےبھرپورچیزیں کھائیں جیسے دودھ، دہی، کھجور، پھل اور روٹی۔  زیادہ مرچ مسالے اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں تاکہ دن بھر پیاس نہ لگے۔  افطاری:نبی کریم ﷺ کھجور سے روزہ افطار فرمایا کرتے تھے۔    روزہ کھجور یا پانی سے افطار کریں، پھر ہلکی خوراک کھائیں۔   زیادہ کھانے سے پرہیز کریں تاکہ عبادات میں سستی نہ ہو۔ 

 نمازوں کی پابندی کریں 

رمضان میں نمازوں کی پابندی سب سےاہم ہے کیونکہ یہ فرض عبادت ہے۔  پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کریں تراویح کا اہتمام کریں-  یہ سنتِ مؤکدہ ہے اور اس میں قرآن سننا باعثِ اجر ہے۔

 

 تہجد کا اہتمام کریں

 رمضان میں تہجد کی خاص فضیلت ہے،اس لیےسحری سے پہلے تہجد ضرور پڑھیں -

 

اذکار اور دعاؤں کا معمول بنائیں

سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر، استغفار اور درود شریف کثرت سے پڑھیں۔

 

قرآن کی تلاوت اور غور و فکر 

رمضان قرآن کا مہینہ ہے، اس میں قرآن کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔  روزانہ کم از کم ایک پارہ پڑھنے کا معمول بنائیں،ترجمہ اور تفسیر پڑھیں تاکہ قرآن کے احکامات کو سمجھ سکیں۔

 

قرآن سننے کا اہتمام کریں

 خاص طور پر تراویح میں قرآن سنیں۔ قرآن کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں۔

 

. روزے کے آداب اور برکتیں

روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ روحانی تربیت کا ایک ذریعہ ہے روزے میں غلط باتوں سے بچیں۔

 نبی کریم ﷺ نے فرمایا، "جوشخص روزے کی حالت میں جھوٹ بولنا اورغلط کام کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔" (بخاری)-

 

صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں

. کسی سے جھگڑا، غصہ یا بحث کرنے سے بچیں

 

نیکیوں میں اضافہ کریں

 زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں، مسکینوں کو کھانا کھلائیں، اور دوسروں کی مدد کریں۔ 

 

 صدقہ و خیرات اور زکوٰۃ کی ادائیگی

رمضان میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے، اس لیے صدقہ و خیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔  زکوٰۃ رمضان میں ادا کریں تاکہ ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے-

 

 افطاری کا اہتمام کریں

* نبی کریم ﷺ نے فرمایا، ’’جو کسی روزے دار کو افطار کرائے گا،اسے بھی روزے دار جتنا ثواب ملے گا۔‘‘ (ترمذی)  یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کی مدد کریں۔

 

 اعتکاف کی فضیلت

رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنا بہت فضیلت والا عمل ہے۔اعتکاف میں بیٹھنے والے کوعبادت کا خوب موقع ملتا ہے۔

 

لیلۃ القدر کی تلاش

رمضان کی آخری دس راتوں میں لیلۃ القدر کی تلاش کریں کیونکہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔زیادہ دعا، استغفار اور نوافل پڑھیں۔

 

رمضان کے بعد بھی نیکیوں کو جاری رکھیں

رمضان کا اصل مقصد تقویٰ پیدا کرنا ہے، جو رمضان کےبعد بھی جاری رہنا چاہیے،نیکیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،جیسےصدقہ، نماز، ذکر اور اچھے اخلاق رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام ہے۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہےجس میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے کو عبادات، نیک اعمال، صبر و تحمل اور تقویٰ کے ساتھ گزاریں تاکہ ہماری زندگیوں میں بہتری آئے اور اللہ کی رضا حاصل ہو اگر ہم رمضان کو اس کے اصل مقصد کے مطابق گزاریں تو یقیناً ہماری زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور یہ ہمیں آخرت میں کامیابی کی طرف لے جائے گا۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے