
عائشہ عبدالواسع
عراق کےشہر میں ایک بہت پیارا بچہ پیدا ہوا جس کا نام ابراہیم تھا اوراس کے والد کا نام آزرتھا آزرپتھراورلکڑی کےبت بناکربیچتےاوراپنی روزی
حاصل کر تے۔
حضرت ابراہیم کو تمام نبیوں میں ایک نمایاں بلند مقام حاصل ہےاس لیےآپ کوخلیل اللہ بھی کہا جاتا ہے۔
آپ جب بڑےہوئےتوآپ کوبہت زیادہ تشویش ہوئی کہ یہ بت جو نہ بولتےہیں نہ سنتےہیں نہ دیکھتےہیں،ان کی عبادت کیسے کی جائے؟پھر ایک دن آپ نے آسمان پر ایک تارا دیکھا پھر چاند پھر سورج یکےبعد دیگرے ایک مقررہ وقت پرسب ڈوب گئےتوحضرت ابراہیم پر حقیقت عیاں ہوئی کہ میرا رب تو وہ ہے جو ان کو پیدا کرنے والا ہے آخر کار حضرت ابراہیم نے اپنے رب کو پہچان لیا ۔
ایک دن آپ ہاتھ میں کلہاڑا لے کر نکلےاوربت خانےپہنچ گئےاورآپ نےتمام بتوں کو پاش پاش کردیااورسب سے بڑے بت کو ہاتھ بھی نہیں لگایا یہ واقعہ تمام شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور حضرت ابراہیم کو لوگ تلاش کرنے لگے۔
بالاخر حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ تونےبتوں کا کیا حال کیاہےتوحضرت ابراہیم نے جواب دیا تم بڑے بت سےخودپوچھ لوحضرت ابراہیم کے جواب پر وہ بہت پریشان ہوئے اور اس وقت کے بادشاہ نمرود کو یہ واقعہ بہت بڑھا چڑھا کر بیان کیا نمرود نے حضرت ابراہیم کو سزا دینے کا فیصلہ کیا مگر حضرت ابراہیم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ موت اور زندگی کا مالک اللہ ہے۔
حضرت ابراہیم نمرود کی دربارمیں گئے۔نمرود بہت غصےمیں تھا حضرت ابراہیم نےفرمایا میرارب وہ ہےجوسورج کومشرق سےنکالتاہےکیاتم اسے مغرب سے نکال سکتے ہو بھرے مجمع میں نمرود یہ سن کر آگ بگولا ہو گیا۔ اس کے حکم پر ایک بہت بڑی چار دیواری بنائی گئی جس میں لکڑیوں کا ڈھیر جمع کر کے آگ کو روشن کیا گیا اور آگ کے شعلےاتنےاونچےہوگئےکہ انہوں نےآس پاس کی چیزوں کو بھی جلا ڈالا جب آگ بہت زیادہ دہک گئی تو بادشاہ کے حکم پر حضرت ابراہیم کو آگ میں پھینک دیا گیا۔
مگر اللہ کے حکم سے یہ آگ حضرت ابراہیم پر ٹھنڈی ہو گئی ۔
"اے آگ ابراہیم پر ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی بن جا (سورۃ الانبیاء، 69)
اپ عراق سے ہجرت کر کے فلسطین اور شام کی طرف روانہ ہوئے۔آپ نےتوحید کی دعوت پھیلانےکے لیےاللہ سےدعا کی" پروردگارمجھےنیک اورصالح اولاد عطا فرما"(سورۃ الصفت،100)
اللہ نے آپ کو نیک بیٹا عطا فرمایاپھرحکم ہواکہ اس کو اوراس کی والدہ کوایک غیرآباد جگہ چھوڑکرآؤ۔
یہ وہ مقام ہے جو مکہ معظمہ کے نام سے مشہور ہے اس بیابان جگہ پر حضرت اسماعیل پیاس سے رونے لگے حضرت ہاجرہ ان کو ایک پتھر کے سائے میں لٹا کر صفا و مروا کے درمیان دوڑنے لگی جسے سعی کہا جاتا ہے۔ سعی اور حج عمرے کا ایک اہم رکن ہے ۔ننھے اسماعیل جہاں پر لیٹے تھے وہیں پر ایک چشمہ جاری ہوا جسے زمزم یعنی( ٹھہر جا) کہتے ہیں۔
حضرت اسماعیل تیرہ برس کے ہوئے تو ایک آزمائش اور آئی حضرت ابراہیم نے خواب میں دیکھا کہ اللہ تعالی حکم دے رہے ہیں کہ اپنے بیٹے کو اللہ کی راہ میں قربان کر دو آپ نے خواب کا تذکرہ بیٹے سے کیا تو بیٹے نے جواب دیا اللہ کے حکم کو آپ پورا کیجئے۔
جب آپ بیٹے کو قربان کرنے کے لیے جنگل لے گئے جو آب منی کہلاتا ہے۔ راستے میں تین بار شیطان نےبہکانےکی کوشش کی مگر آپ نے تینوں بار کنکریاں مار کر اس کو بھگا دیا آج بھی حاجی اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں رمی جمرات کہتے ہیں۔
اللہ کا امتحان لینا مقصود تھا اور آپ اس آزمائش میں کامیاب ہوگئے،آپ کی جگہ ایک مینڈھا بھیج دیا گیاجوحضرت اسماعیل کی جگہ پر قربان کر دیا گیا۔
اللہ تعالی کو یہ عمل اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک کےآنےوالےمسلمانوں کے لیےسنت قراردےدیا گیاجسےعید الاضحیٰ کہا جاتا ہے جو صاحب استطاعت مسلمانوں کے لیے واجب ہے۔اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کو حکم دیا کہ مکہ مکرمہ میں میرا ایک گھر بناؤ پھر باپ بیٹے نے مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی جسے اللہ نے قبول کیا ۔
جو صاحب استطاعت ہو اللہ نے زندگی میں ایک دفعہ حج لازمی قرار دے دیا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)


































