معرکہ بدر ( اسلام کا حقیقی عروج)

بنت اسماعیل

"اے اللہ اگر آج اہل اسلام کا یہ مٹھی بھر گروہ ہلاک ہو گیا تو روئے زمین پر تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ رہے گا"


چہرہ مبارک آنسوؤں سے تر ہے، دست مبارک بارگاہ الہی میں اٹھے ہوئے ہیں، چادر مبارک کندھوں سے گرتی جا رہی ہے اور زبان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مسلسل دعائیں جاری ہیں۔
سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ چادر درست کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں۔
"اللہ کے رسول بس کر دیجئے آپ نے بڑی انکساری سے دعائیں مانگ لی ہیں جو یقیناً قبول ہوں گی۔"
اللہ نے اپنے محبوب کی دعا قبول فرمائی اور فرشتوں کو وحی کی کہ
"میں تمہارے ساتھ ہوں۔تم اہل ایمان کے قدم جماؤ۔ میں کافروں کے دل میں رعب ڈال دوں گا۔"
پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وحی آتی ہے۔
"میں ایک ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا جو آگے اور پیچھے سے آئیں گے۔"

سامنے بدر کا میدان ہے۔ایک طرف تین سو تیرہ بے سر و سامان اہل ایمان اور دوسری طرف تین گنا زیادہ شیطانی لشکر مد مقابل ہے۔ ان نہتے مسلمانوں کے پاس بظاہر اسباب کچھ بھی نہیں ہیں لیکن قوت ایمانی کی وجہ سے دلوں میں ذرا برابر بھی لغزش نہیں ہے۔ ان سب کا مقصد اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانا ہے اوردلوں میں ایک ہی تمنا ہے۔ زندہ رہے تو مجاہد بن کر جیئں، مر جائیں تو شہید کہلائیں۔ اتنے میں عظیم الشان قائد اور سپہ سالار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مرکز قیادت سے نکل کر میدان جنگ میں تشریف لاتے ہیں۔ اپنے محبوب قائد کو دیکھ کر صحابہ کرام رضواںن علیھم میں قوت ایمانی اپنے عروج پر آ جاتی ہے۔ وہ کلمہ حق کو بلند کرنے کے لیے کافروں پر چڑھ دوڑے اور پھر کائنات نے دیکھا کہ کس طرح بدر کے مقام پر مٹھی بھر مسلمانوں نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر باطل کی مادی قوتوں کو ختم کر ڈالا۔

فتح بدر نے اسلام کو نصرت بخشی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف واعظ نہ تھے بلکہ اپنے حق پرستوں کی جانوں کی شمشیر سے بھی حفاظت کر سکتے تھے۔ جنگ بدر میں مسلمانوں کی فتح تاریخ اسلام میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔ یہ لڑائی واقعی میں شوکت اسلام کا سنگ بنیاد تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اس میں شریک ہوئے وہ سارے کے سارے جنتی قرار دیے گئے۔

یہ اسلام کے ابتدائی دنوں کی بات ہے لیکن آج کے دور میں فلسطین کے موجودہ حالات بدر کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ فلسطینی بھی محدود وسائل کے باوجودایک سفاک لشکر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا جذبہ، ان کا یقین، ان کا ایمان ہمیں بدر کی یاد دلاتا ہے۔ یقین کے ساتھ اللہ کی تائید ہوتی ہے اور گمان کے ہمراہ شیطان ہوتا ہے۔ اللہ ہمارے اندر بھی وہی یقین اور ایمان کی قوت پیدا فرمائے کہ ہم مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لئے کھڑے ہو سکیں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے