حضرت علی رضی اللہ عنہ

بنت اسماعیل

"کل میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں"

موقع ہے غزوہ خیبر کا، فضا سنجیدہ ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم میدان جنگ میں انتظار اور ولولے کے ساتھ صف آرا ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں سرور کائنات، محبوب خدا، رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے دلوں میں تڑپ پیدا ہوتی ہے کہ کاش یہ سعادت ان کو نصیب ہو جائے۔ اگلے دن صبح کا سورج حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لیے بڑی برکتوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم علم اسلام ان کے ہاتھوں میں دے دیتے ہیں۔ یہ نڈر اور بہادر نوجوان آگے بڑھتے ہیں اور یہودی پہلوان مرحب جو بے انتہا طاقتور ہے, اس کا قلع قمع کر دیتے ہیں اور غزوہ خیبر میں اپنی شجاعت کی تاریخ رقم کرتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے "اسد اللہ" کا لقب پاتے ہیں ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ وہ ہستی ہیں جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر سایہ تربیت پائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ اقدس کا روزانہ دیدار فرمایا۔ وہ ہمیشہ مشکل وقت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دست و بازو بنے رہے۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کا اعلان فرمایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اسی وقت ایمان لے آئے اگرچہ وہ اس وقت بہت کم عمر تھے۔ یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ اسلام کے اعلان کی عمر اور علی رضی اللہ عنہ کے ایمان کی عمر بالکل برابر ہے۔

ہجرت مدینہ کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے، بڑی بہادری سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر مبارک پرسو گئے تاکہ قریش مکہ کو ان کی امانتیں واپس کر سکیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا پہلا نکاح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا سے 2 ہجری میں ہوا اور ان کے بطن سے آپ کی اولاد میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ، حضرت حسین رضی اللہ عنہ، حضرت زینب رضی اللہ عنہا اور ام کلثوم رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ اسلامی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں انہوں نے تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شرکت فرمائی۔ غزوہ بدر میں آپ رضی اللہ عنہ نے قریش کے کئی بڑے سرداروں کو قتل کیا۔ غزوہ احد میں جب کچھ مسلمان منتشر ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں ڈٹ گئے۔ حدیبیہ کے مقام پر جو معاہدہ ہوا وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا تھا۔ غزوہ خندق میں بھی بےمثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ نے کفار کے نامور اور طاقتور پہلوان عمرو بن عبدود کو مقابلے میں شکست دی۔ اس کی ہلاکت سے مشرکین میں کھلبلی مچ گئی اور آخر کار وہ سخت آندھی اور غیبی مدد کی وجہ سے محاصرہ ختم کر کے بھاگ کھڑے ہوئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بہادری کو ان الفاظ میں سراہا ۔

"خندق کے دن علی کی ایک ضرب (پوری امت کے) ثقلین (جن و انس) کی عبادت سے بہتر ہے۔"
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خلیفہ ثالث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد 35 ہجری میں خلافت سنبھالی اور تقریبا 5 سال تک حکمرانی کی۔ آپ رضی اللہ عنہ کے دور میں امت مسلمہ کو شدید فتنوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں جنگ صفین بھی شامل ہیں جس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ کی فوج کے ایک حصے نے بغاوت کر دی۔ اپنے دور خلافت میں آپ رضی اللہ عنہ نے دارالحکومت مدینہ سے کوفہ منتقل کر دیا تاکہ مدینہ کے امن کو برقرار رکھا جا سکے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ہمیشہ انصاف اور اتحاد کو فوقیت دی۔ آپ رضی اللہ عنہ بے پناہ حکمت و شجاعت کے مالک تھے۔

ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
"میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔"
19 رمضان 40 ہجری کو ایک خارجی شخص عبدالرحمن بن ملجم المرادی نے مسجد کوفہ میں فجر کی نماز کے وقت زہرآلود تلوار سے آپ رضی اللہ عنہ پر حملہ کیاجس سے آپ رضی اللہ عنہ کے سر پر بہت گہرا زخم آیا لیکن صبر و توکل علی اللہ کی انتہا دیکھیے کہ آپ رضی اللہ عنہ کی زبان پاک سے یہ الفاظ نکلے۔

"رب کعبہ کی قسم ! میں کامیاب ہو گیا۔"اور جب قاتل کو پکڑ کر آپ رضی اللہ عنہ کے سامنے لایا گیا تو عدل و حکمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرمایا۔
" اس قیدی کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر میں زندہ رہا تو میں خود اس کے بارے میں فیصلہ کروں گا اور اگر میں وفات پاجاؤں تو اسے صرف ایک ہی ضرب لگانا۔ اس پر زیادتی نہ کرنا۔" یہ بلند اخلاق و کردار رحمت کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلیٰ تربیت کا نتیجہ تھا۔21 رمضان 40 ہجری کو آپ رضی اللہ عنہ اسی زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

علم و حکمت کا سنہرا باب بند ہو گیا لیکن ان کے اقوال کی روشنی آج بھی انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ آج کے فتنوں کے دور میں ہم ان کی زندگی سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سادگی و تقویٰ اختیار کیا اور حق کے لیے ڈٹ گئے۔ انہوں نے عدل و انصاف قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ دین کی حفاظت کے لیے کس طرح صبر، استقامت اور بہادری سے کام لینا چاہئے۔

آج جب دین اسلام مشکل وقت میں ہے تو پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے انفرادی معاملات کو پس پشت ڈال کر صرف اللہ کے دین کو نافذ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اندر بھی حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جیسا ایمان، جوش اور جذبہ عطا فرمائے تاکہ ہم دین اسلام کی حفاظت اور اس کے سر بلندی کے لیے ثابت قدم رہ سکیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے