
میمونہ انصاری
"مجھے صرف 6 مہینے ملے ہیں۔"
اذان کے ہاتھ سے ڈائری گر گئی۔ اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ اس کے پیر زمین پر جم گئے۔
اذان (کانپتی آواز میں): "یہ۔۔۔ یہ کیا ہے آیت؟ یہ مذاق ہے نا؟ تم مجھ سے مذاق کر رہی ہو نا؟ بولو آیت، بولو یہ جھوٹ ہے۔"
آیت خاموش تھی۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ پہلی بار اس نے کسی کے سامنے اپنا دکھ نہیں چھپایا۔
آیت (روتے ہوئے): "اذان، مجھے معاف کر دو۔ میں تمہیں بتانا نہیں چاہتی تھی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ تم میری وجہ سے رؤ۔"
اذان گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گیا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ وہ لڑکا جو کبھی کسی کے سامنے نہیں رویا تھا، آج ایک چھوٹے بچے کی طرح رو رہا تھا۔
اذان: "تم نے مجھ سے اتنی بڑی بات چھپائی؟ میں تمہارا بچپن کا دوست ہوں، میں تم سے محبت کرتا ہوںاور تم نے مجھے ہی نہیں بتایا؟"
پھر وہ اٹھا اور آیت کے سامنے کھڑا ہو گیا۔
اذان: "آیت، تم کہیں نہیں جاؤ گی۔ سمجھی؟ میں تمہیں کہیں نہیں جانے دوں گا۔ میں اللہ سے لڑ جاؤں گا لیکن تمہیں نہیں جانے دوں گا۔"
آیت نے اس کے ہاتھ کو پکڑا۔ اس کا ہاتھ بہت ٹھنڈا تھا۔
آیت: "اذان، اللہ سے لڑا نہیں جاتا، اللہ سے مانگا جاتا ہے اور میں نے مانگ لیا ہے۔ میں نے اللہ سے کہا ہے کہ اگر میرا وقت آ گیا ہے تو مجھے اس حال میں بلائے کہ وہ مجھ سے راضی ہو۔"
اس وقت اذان کو وہ آیت یاد آئی:۔
*وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ
"اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو۔" (سورہ البقرہ: 155)
اذان نے آیت کو دیکھا اور کہا: ۔"تو میری دعاؤں میں ہے، میری ہر سانس میں ہے تو اگر چلی گئی تو بتا، میری زندگی کس کام کی؟"
آیت نے مسکرا کر کہا:۔
آیت: "اذان، وعدہ کرو۔ میرے جانے کے بعد تم ٹوٹو گے نہیں۔ تم میری امی کا خیال رکھو گے۔ ہبہ کو اپنی چھوٹی بہن سمجھ کر سنبھالو گےاور ہر جمعہ کو میری قبر پر آ کر سورہ فاتحہ پڑھو گے۔"
اذان نے اس کا ہاتھ اور زور سے پکڑ لیا۔
اذان: "میں وعدہ کرتا ہوں، لیکن تم بھی وعدہ کرو کہ تم ہار نہیں مانو گی۔ تم علاج کرواؤ گی۔ ہم بڑے سے بڑے ڈاکٹر کے پاس جائیں گے۔"
آیت نے سر ہلا دیا۔
باہر اذان ہو رہی تھی۔
حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ
دونوں خاموش ہو گئے۔ اذان نے وضو کیا اور آیت کے کمرے میں ہی نماز پڑھی۔ آیت نے اسے دیکھا اور دل میں کہا:
_"یا اللہ، اگر تو نے مجھے اس دنیا سے بلانا ہے، تو اس سے پہلے مجھے اذان کی دعاؤں کا صلہ دے دینا۔ اس کی محبت کو ضائع مت کرنا۔"۔۔۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




































