وزیراعظم کاپیکیج اورکراچی کے مسا ئل

زین صدیقی

 وزیرِاعظم عمران خان نےسات ماہ بعد ٹرانسپورٹ، سیوریج اور پانی کے منصوبوں سےمتعلق کراچی کے لیے 162 ارب روپےکے خصوصی پیکیج کا اعلان

کردیا ہے۔ پیکیج کا اعلان نہایت خوش آئند بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  نےاقتدار میں آنےسے قبل جاری اپنے100روزہ پلان میں کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل کو خصوصی طورپرشامل کیا تھا۔

پی ٹی آئی کےحکومت میں آنے اورکراچی سےانتخابات میں واضح برتری کےبعد شہرقائد کے باسیوں کی توجہ مکمل طورپروزیراعظم  عمران خان کی جانب لگی ہوئی تھی کہ وہ کراچی کی جانب کب دیکھیں گےاوراس شہر کے مسائل کب حل ہوں گے۔بہت سے لوگ تواس حوالے سے شدید مایوسی کا بھی شکارتھے کہ شاید ان کے مسائل اب حل ہونے والے نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کراچی کیلئے پیکیج کا اعلان کرکے تمام خدشات اورمایوسیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

پیکیج کےاعلان سے قبل مختلف  سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی کے لیے 200ارب کے پیکیج کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جوپورا نہیں ہوسکا۔اس کی وجہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال،زرمبادلہ کے کم ذخائر،ماضی میں لیےگئے قرضوں کا بوجھ وہ عوامل ہیں جن سے نبردآزما ہونےکیلئےنئی حکومت کو چیلنجز کاسامناہےاوروزیراعظم پران تمام مسائل کو حل کرنے کیلئےامید نظرآتے ہیں ۔

وزیراعظم نے یہ بھی فرمایا ہےکہ کراچی پورے پاکستان کی ترقی ہےاوراس کی ترقی ضروری ہےاوراس شہر سے کیے گئے وعدوں کو نہیں بھول سکتا ،یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی یاد ہے،یاد بھی کیوں نہ ہو کراچی سے پی ٹی آئی نےعام انتخابات میں ناقابل فراموش کامیابی حاصل کی ہےاوریہاں کےلوگ پی ٹی آئی ہی سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

ماضی میں یہاں کی اہم اسٹک ہولڈرجماعت نے 35برس حکمرانی کی مگرکیا کچھ بھی نہیں،نہ پانی کا مسئلہ حل کیا نہ بجلی کا نہ صحت وصفائی کیلئے کام کیےنہ لوگوں کو مایوسی سے نکالا جوان کاموں کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں تھی۔

ان 35برسوں کےدوران دومواقع ایسے آئے جب شہر میں ترقیاتی کام ہوئےاورانہیں شد ت سے محسوس بھی کیا گیا وہ دور نعمت اللہ خان اور مصطفیٰ کمال کادور تھا جب ان دونوں حضرات نے بطور سٹی ناظم شہر کانقشہ بدل دیا۔

موجودہ دور میں  کراچی کےبیشترعلاقوں کی حالت زارابتر ہے،21ویں صدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترقی یافتہ  دور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب دنیا بہت آگے جا چکی ہے،کراچی کے گلی کوچوں میں رہنے والے لوگ پستی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ،نہ لوگوں کو پانی دستیاب ہے ،نہ صفائی ستھرائی ہے ،گٹر ابل رہے ہیں ،علاقہ مکینوں کا گزرنا محال ہے،گندگی کے ڈھیر ہیں ،سرکاری اسکولوں میں سہولتیں نہیں ہیں،بہت سے اسکولوں میں بجلی ہے نہ پانی اوران تمام خرابیوں کو حل کرنےوالا کوئی نہیں ہے۔عوامی نمائندے انتخابات میں فتح کے بعد ایسے غائب ہوتے ہیں جسے ان کا علاقہ کوئی تعلق نہیں۔سندھ حکومت بھی یہ مسائل حل کرنے سے قاصر ہے۔

70سال میں اگر ہرعوامی نمانندہ اللہ کا خوف دل میں رکھتےہوئے ملنے والا فنڈ اپنے گلی محلوں پر ایمانداری سےخرچ کرتا تو یہ ملک حقیقت میں جنت بن جاتا۔ ذاتی مفادات،مقصد کے لیےسیاست ،دہشت گردی اورکرپشن نے اسے 100سال پیچھے دھکیل دیا اورعوام کو پستی میں ڈال دیا۔نہ یہاں تعلیمی نظام اچھا ،نہ گلی محلوں کی حالت زار اچھی ،نہ آپ اپنا جائز کام جائز طریقے سے کرواسکتے،یہ سب وہ مسا ئل  ہیں جن کا شہریوں کو سامنا ہے۔

وزیراعظم کےاعلا ن کردہ پیکیج مجموعی طور پر 18 تجویز کردہ منصوبوں کیلئے ہے۔ان منصوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 10 منصوبے اور سیوریج اور پانی کے 7 منصوبے ہیں۔

 

وزیراعظم نےکراچی کوسرسزوشاداب رکھنےپانی کے ضیاع کو روکنےاوراسے نظرانداز نہ کرنے کی بھی بات کی ہے ،ہمیں امید ہے کی عمران خان کی حکومت جس اخلاص کے ساتھ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نکلی ہے،اس کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کراچی کے ان مسائل پر بھی کام کرے گی جس کی ہم نے نشاندہی کی ہے۔

شہر میں صحت وصفائی کے اقدامات ،نئے سیوریج نظام اورپانی کی لائنوں کی تنصیب ،کے فورمنصوبے کی تکمیل ،ٹرانسپورٹ مسائل کا حل ،شہربھرکے گلی محلوں میں سٹرکوں کےنئے انفرااسٹرا اسڑکچرکا قیام اوردہشت گردی واسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ یہ وہ مسائل ہیں جن کے ہمیشہ سے کراچی اوراہلیان کراچی کوسامنارہا ہے اوران کو حل کرنے کی ضرورت رہی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں نے عام انتخابات 2018میں کامیاب کروا کےپی ٹی آئی حکومت اوران کے نمائندوں کو مسائل کے حل کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے،اگر وہ یہ مسائل حل کرتے ہیں توآئندہ انتخابات میں بھی اہلیان کراچی انہیں ویکم کریں گے۔ 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کراچی پیرس یا آثار قدیمہ (افروز عنایت)

افروزعنایت

ایک خاتون کا یہ کہنا کہ کراچی پیرس ہے ، سب حیران رہ گئے کہ خاتون اپنےحواس میں تھی یا نہیں ؟؟؟

... مزید پڑھیے

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے