
زین صدیقی
8مارچ کو دنیا بھرمیں خواتین کاعالمی دن منایا جارہا ہے،خواتین کےبارے میں
مفکراسلام علامہ محمداقبال نےفرمایا تھا‘‘ وجودزن سے ہےتصویرکائنات میں رنگ’’ اور یہ علامہ کے شعرکا مصرہ اول حقیقت کی بھرپورعکاسی کرتا نظرآتا ہے،ایک لمحے لیے کائنات کےنظام سے عورت ذات کومنہا کر دیجئے ایک اجاڑ بستی کاتصورسامنےآتا ہے،جہاں ہرطرف اداسی ،غم اورمایوسی کےسائےنظرآتےہیں ۔ایک روکھی پھیکی سی زندگی نظرآتی ہے،مفکرین نے عورت پربڑے بڑے اقوال کہے ہیں۔جن میں اس کی تعریف کی گئی ہے۔
دنیا بھرمیں اسلام نےعورت کوجوعزت، اخترام اورعظمت دی ہے،وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دی،آج تک امریکا،برطانیہ اورمغرب میں عورت کو وہ مرتبہ ومقام حاصل نہیں ہوسکا ہےجواسلام نےاسے دیا ہے،اہل مغرب اپنے نظام میں جہاں منظم ومتحد ہے،اخلاق کی بلندی پرہے،احساس کا جذبہ رکھتا ہے ،معیشت کی ترقی پرہے،اس کی بنیادی وجہ قرآن وسنت پران کی ریسرچ ہے،یہ سب انہوں نے اللہ اوراس کے رسولؐ اورقران مجید پرریسرچ سےحاصل کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم ان سب باتوں میں پیچھےہیں لیکن سے لاکھ درجے بہتر ہیں ۔ ہمیں مایوس ہونے کے بجائے اللہ ،رسولؐ اورقران کو مضبوطی سے تھام لینا چاہیے۔
امریکا ،برطانیہ اوربھارت ان 10ممالک میں سرفہرست ہیں جہاں عورت کی سب سے زیادہ تذلیل ہوتی ،ان ممالک میں عورت کاریپ ہونا معمول کی بات ہے،عورت ٹیشو پیپرکی طرح سمجھاجاتا ہے،وہاں عورت کا استحصال اس کے اپنے قریبی رشتوں کی جانب سےہورہا ہوتا ہے۔عورت کے ساتھ ہونے والے سلوک کو معیوب نہیں سمجھا جاتا ،بلکہ وہاں کا قانون بھی اس متاثرہ عورت انصاف دینے کےبجائے اس کی حوصلہ شکنی کرتا نظر آتا ہے۔
اہل مغرب نے اسلام سے اچھی باتیں سکیھی ہیں ،مگرعورت کی عزت میں وہ ہم سے بہت پیچھےہے،ہمارے یہاں آج بھی 98 فیصد عورت کو عزت واحترام دیا جاتا ہے،2 فیصد واقعات جہالت اوردینی تعلیم کی کمی،غیرت کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، یہی وہ واقعات ہیں جنہیں خواتین کےحقوق کی نام نہاد عالمی تنظیموں شورمچال کرمغرب سے مال بٹورنے کاکام کرتی ہیں اورپاکستان کی بدنامی کاسبب بنتی ہیں ۔
آج کی ‘‘عورت ’’ماضی کی عورت کی طرح نہیں ہے،یہ پڑھی لکھی ہے،یہ بچوں کی اچھی تربیت کرنا جانتی ہے،یہ اپنے شوہر کی وفادارہے۔باب سے محبت کرنےوالی ہے ۔یہ معاملات کو سمجھتی ہے اورحالات کا مقابلہ کرنے کہ بھی صلاحیت رکھتی ہے ۔
پاکستانی معاشرے میں اگرکہیں کوئی فرسودہ روایت ہے،خواتین کی تعلیم کے حوالے سے،ووٹ کا حق استعمال کرنے کے حوالے سے،گھرسے باہرنکلنے کے حوالے سے تویہ سسٹم وقت کےساتھ ختم ہوجائے گا۔اللہ تعالیٰ نے عورت کو بھی باصلاحیت بنایا ہے،عورت ماں ہے تواس کے اندرممتا کی لازوال محبت رکھی ،بیوی ہے تووفاشعاری اس کی سرشت میں شامل ہوتی ہے،بیٹی ہے توماں باپ کی خدمت گزاررہتی ہے۔اس کاہرہرروپ بےمثال ہے ۔
اسلامی معاشرہ عورت کو تحفظ کی ضمانت دیتا ہےاوراس کو حجاب کا حکم ہے،بے حجابی سےبچنے کا حکم ہے،اچھائی اوربرائی پرجزا اورسزا کا تصور ہےاورزندگی کوگزارنے کارنگ اورڈھنگ بھی اسلام سکھاتا،جس نے یہ ڈھنک سکھ لیا اوردنیاوآخرت میں ناکام نہیں ہوا،پھراس کیلئےدنیا کچھ بھی کہتی رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔




































