آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق

زین صدیقی 

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم شدومد کے ساتھ جاری ہیں اور ان میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔دنیا ظلم ہوتا دیکھ رہی ہے ،مگر کسی میںانسانی ، اخلاقی اورسفارتی جرات

نہیں ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف کچھ بول سکے ۔ پاکستان 1947سے ہی اس تنازع کے حل کیلئے کوشاں ہے۔کشمیری اب تک ایک لاکھ سے زائد جانوں ،ہزاروں عصمتوں کی قربانی دے چکے ہیں اورمسلسل قربانیاں دے رہے ہیں ۔ 70سال سے سیاہ تاریخ رقم کی جارہی ہے مگران کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی ہے۔یہی وجہ ہے کشمیر کی تحریک آزادی کی سب سے بڑی تحریک بن چکی ہے ۔اب اسے محسوس کیا اور سمجھا جانے لگا ہے ۔کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی پر سے اپنا ناجائز قبضہ ختم کرے اورانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دے۔ 

  بھارت کشمیریوںکا بنیادی حق سلب کرتے ہوئے ان پرمظالم جاری رکھے ہوئے ہے ۔پاکستان اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے مگر بھارت نے اس کبھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا ۔مسئلہ کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ میں منظورقراردادیں موجود ہیں جن پر آج تک عمل نہیں کیا گیا۔بھارت کوجب بھی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دی گئی، اس نے راہ فرار اختیار کی اور پاکستان کیخلاف ہیلے بہانوں سے پروپیگنڈا شروع کردیا ،یعنی اس نے مسئلہ پر سرے سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں ۔ 

کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کیلئے 1947 میںآزادی ہند کے وقت مہاراجہ کشمیر و بھارتی حکمرانوں نے ناپاک گٹھ جوڑ کر لیا اور بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے اسکے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ کشمیریوں جدو جہد کے باعث کشمیر آزاد ہونے کے قریب تھا کہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا مسئلہ اٹھادیا۔اقوام متحدہ نے تنارع کے حل کیلئے 2 قراردادیں منظورکیں جن میں نہ صرف کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا بلکہ طے کیا گیاکہ کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے رائے شماری کا موقع فراہم کیا جائیگا۔تقسیم ہند کے وقت وائسرائے ہند لارڈ ماو ¿نٹ بیٹن نے کہا تھا کہ تقسیم ہند میں کسی ریاست سے زیادتی نہیں ہو گی۔ کسی ریاست کی بھارت یا پاکستان میں شمولیت پر تنازع پیدا ہوا تو وہاں کے عوام سے رائے لی جائے گی۔عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قبول کیا جائے گاجبکہ جموں و کشمیر کے بارے میں کہا گیا کہ برٹش گورنمنٹ کی خواہش ہے کہ ریاست سے دہشت گردوں کے انخلا کے بعد حالات معمول پر آنے پر عوام کی رائے عامہ لی جائے گی او ر اس کی بنیاد پر الحاق کا فیصلہ ہوگا۔ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے یہ وعدہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے فراہم کریں گے،آج 70برس بعد بھی کشمیریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے نہیں دیا گیا ۔

بھارت کا غاصبانہ تسلط آج بھی قائم ہے۔ 8لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی مقبوضہ وادی پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے ذریعے ریاست کا انتظام چلایا جاتا ہے اور من مانے فیصلے کرائے جاتے ہیں جبکہ یہ کشمیریوں اوراس کی قیادت کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار رہتاہے ۔مقبوضہ وادی سے روزانہ شہادتوں کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔بھارتی فورسز نے جہاں انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے کا گھناو ¿نا عمل شروع کر رکھا ہے وہیں ،احتجاج کرنے والوں کو بذورطاقت روکنے کا وحشیانہ عمل بھی جاری ہے ۔مقبوضہ وادی میں اکثر ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی جاتی ہے۔ہڑتالوں سے کاروبارزندگی

 مفلوج ہوچکا ہے ۔ 

یہ خوش آئند بات ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے گزشتہ دنوں حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کی پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ غیر ملکی اور سامراجی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور افراد کو حق خود ارادیت دینے کے بارے میں قرار داد کی ریکارڈ 83 ممالک نے حمایت کی۔ قرار داد کو آئندہ برس حتمی منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ قرارداد میں ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دیگر ممالک و علاقوں پر اپنے قبضے ، فوجی مداخلت اور تمام جبر پرمبنی تمام کارروائیاں ختم کریں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے قرار داد کی منظوری پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بغیر کسی استثنیٰ کے اور بشمول کشمیری اور فلسطینی عوام کے دنیا بھر میں کسی بھی قوم کا حق خود ارادیت ناقابل تنسیخ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی جو سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق ہے میں پیش کی گئی تھی ،کمیٹی نے یہ قرارداد بغیر رائے شماری کے متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ رواں سال اس قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کی تعداد میں 8 کا اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر حق خود ارادیت کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

حق خود ارادیت کی قرارداد پر ممالک عمل کریں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔اس دائرے میں امریکا بھی آئے اورشام کے حکمران بھی ،برما کی بدھسٹ حکومت پر بھی آئے اورسیکولربھارت بھی اوران لوگوں کو حق خود ارادیت ملے جو ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔آگ و خون میں نہارہے ہیں اورانہیں دنیا میں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیرآزاد ہو،کشمیریوں کوان کا بنیادی حق ملے اوروہ آزاد فضا میں سانس لیں ۔ہمیں یقین ہے کی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور یہ حق لینے سے دنیا انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے

قانونِ قتل": عالمی ضمیر کی موت اور ہماری بے حسی (فاطمہ فیض / گوجرہ)

فاطمہ فیض / گوجرہ

انسانی تاریخ جنگوں، تنازعات اور دشمنیوں سے بھری پڑی ہےلیکن تہذیب یافتہ دنیا نے ہمیشہ کچھ اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کی ہے۔ جنگ کے بھی کچھ اخلاق ہوتے ہیں

... مزید پڑھیے

بچوں کی تربیت ،معیانہ روی اختیارکیجئے (افروز عنایت)

افروز عنایت

 ابو مجھے نیا موبائل چاہیے

ٹھیک ہے بیٹا کل تمہیں نیا موبائل مل جائے گا ۔ـ

... مزید پڑھیے