پانی زندگی ہے !!

زین صدیقی

 پانی انسانی ضروریات میں سب سے اہم اورلازمی ترین جز ہے ،جس طرح انسان کے لیے آگ، ہوا ،خوراک اوراچھا ماحول ضروری ہے،اسی طرح پانی بھی نہایت

اہمیت کا حامل ہے ۔یوں کہیں کہ انسانی بقا پانی کے بغیر ممکن نہیں ہے تو یہ بے جا نہیں ہوگا ،لیکن آج یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔بات ایشیا کی ہو یا کسی اور براعظم کی ،ہرخطے میں بسنے والوں کی زندگی کے لیے یہ ضروری ہے ،دنیا میں پانی کے مسائل بڑھ رہے ہیں کہیں غیرمحفوظ اور غیر معیاری پانی سے لوگ امراض کا شکار ہیں ،کہیں اس کے نہ ہونے سے زندگی کا نظام متاثر ہے ،دنیا سوچنے پر مجبور ہے کہ یہ مسئلہ حل کیسے ہوگا ۔آبی ماہرین کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے اوریہ مسئلہ اتنا نازک ہے کہ اس مسئلہ پر دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے ، آئی ایم ایف، یو این ڈی پی اور دیگر اداروں مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور 2040 تک پاکستان خطے کا سب سے کم پانی والا ملک بن سکتا ہے۔پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے صرف دو بڑے ذرائع ہیں جن کی مدد سے محض 30 دن کا پانی جمع کیا جا سکتا ہے۔ارسا کے مطابق پاکستان میں بارشوں سے ہر سال تقریباً 145 ملین ایکڑفِٹ پانی آتا ہے لیکن ذخیرہ کرنے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے صرف 13.7 ملین ایکڑ فِٹ پانی بچایا جا سکتا ہے۔ پانی کے ذخائر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں ہر سال 21 ارب روپے مالیت کا پانی ضائع ہو جاتا ہے اور جتنا پانی سمندر میں جاتا ہے اسے بچانے کے لیے منگلا ڈیم کے حجم جتنے تین اور ڈیم کی ضرورت ہوگی۔

 پانی کے ضیاع کی چند بڑی وجوہات میں موسمی حالات کی تبدیلی اور بارشوں کی کمی، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور پانی بچانے کے انتہائی ناقص ذرائع ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں پانی کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے بھی بڑی تعداد میں پانی کا ضیاع ہوتا ہے اوراس سے متعلق درپیش مسائل کو سمجھنا بھی نہایت ضروری ہے۔

پاکستان میں اب بھی لوگوں کو صاف پانی کے مسائل کا سامنا ہے،ماضی میں شعورآگہی کی کمی کہ وجہ سے لوگ آلود ہ پانی کے استعمال پر مجبور تھے ،جس سے اسہال ،پیچش ،پیٹ اورجلدی امراض عام تھے اور ان سے اموات بھی ہوجایا کرتی تھیں ،مگر آج لوگوں میں صاف پانی کی اہمیت اوراسکی ضرورت سے متعلق شعور بیدا ر ہوچکا ہے اور ملک کی زیاہ تر آباد ی فلٹر پانی استعمال کر رہی ہے ۔

 پاکستان کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ الخدمت کئی دہائیوں سے اپنے کلین واٹر پراجیکٹ کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔یہ جہاں اپنے پراجیکٹ کے ذریعے لوگوں کو صاف اورمعیاری پانی کی فراہمی کا ذریعہ بن رہا ہے ،وہاں ،شعور آگہی بھی فراہم کر نے میں مصروف ہے اوراس کیلئے یہ وقتاً فوقتاً واٹر سیمیناراورآگہی واکس کا بھی اہتمام کرتا رہتا ہے ۔

 ملک بھر میں الخدمت کے تحت 88واٹر فلٹریشن پلانٹس لوگوں کو صاف پانی فراہم کررہے ہیں ،اس کے تحت ایک ہزار657کنویں کھودے گئے۔4ہزار717 واٹر ہینڈ پمپس اور433سمرسیبل پمس جبکہ پانی کے504 دیگر منصوبے قائم ہیں ۔ان منصوبوں سے یو میہ 16,81,300افراد استفادہ کررہے ہیں ،جبکہ ان پر 2015ملین روپے خرچ کیے جارہے ہیں ،اسی طرح کراچی میں بھی الخدمت کا کام بہت وسیع ہے جس کا اعتراف ہرسطح پر کیا جاتا ہے ۔

کراچی میں بھی اس وقت پانی کا شدید بحران ہے اورالخدمت رضائے الٰہی کے حصول کے لیے کراچی اوراس کی مضافاتی بستیوں میں قلت آپ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ، کراچی میں لانڈھی ،کورنگی ،لیاری ،نئی کراچی ،نارتھ کراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں 43واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں ،جہاں ان سے سالانہ سو اکروڑ سے افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ الخدمت نے گزشتہ بر س پانی کے 98منصوبے مکمل کیے۔ جاری منصوبوں میں 68 ہینڈ پمپ اورسمرسیبل پمپس کا اضافہ کیا ،10کنویں کھودے گئے،8واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی گئی،پانی کے 12نئے منصوبوں کا آغاز کیا ۔الخدمت کے ان منصوبو ں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس اورآراو پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں ،جن سے لوگ بھر پور استفادہ کر رہے ہیں ۔

 الخدمت کی پانی کے شعبے میں خدمات کو نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی قدر کی نگا ہ سے دیکھا جا چکا ہے کیونکہ کراچی میں سابق ناظم کراچی نعمت ا للہ خان کی کوششوں سے حکومت جاپان بھی پاکستان میں 7 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر چکی ہے اوریہ پلانٹس اب بھی لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

پانی کی اہمیت ہے اور ہمیشہ ر ہے گی مگر صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،مگر اگر کو ئی اس معاملے میں ریاست کا ہاتھ بٹا تا ہے تو ریاست کوبھی بڑھ کر اس حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کراچی پیرس یا آثار قدیمہ (افروز عنایت)

افروزعنایت

ایک خاتون کا یہ کہنا کہ کراچی پیرس ہے ، سب حیران رہ گئے کہ خاتون اپنےحواس میں تھی یا نہیں ؟؟؟

... مزید پڑھیے

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے