ب بجٹ ۔۔۔ ع عوام

زین صدیقی 

ملک میں معاشی بحران ہے ،24ہزارارب کے قرضوں اورکرپشن کا شورہے،سیاسی رسہ کشی جاری ہے،کہا جارہا ہے ملک میں

احتساب ہورہا ہے ،قوم کے سامنے مجوزہ بجٹ آچکا ہے ،جس میں کھانے پینے کی چیزوں کوکنگ آئل,، چینی کے ساتھ ،چکن، بیف ،مٹن اورمچھلی سے تیار اشیا پر ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔

نئے وفاقی بجٹ میں حکومت نے 36نئے ٹیکس عائد کیے ہیں ،جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد برقراررکھنے کا فیصلہ کیاہے ،6لاکھ سے زائد آمدنی والوں کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، کھوکھا اوررہڑھی بانوں کو بھی ٹیکس کیلئے رجسٹرڈکرنے کا کہا جارہا ہے، خشک دوردھ اورپنیرپر 10فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے سیمنٹ ،ایل این جی ،سی این جی پر بھی ٹیکس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں ٹیکس کا نظام ہے لوگ ٹیکس بھی دیتے ہیں لیکن ان کو سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔پاکستان میں لوگ ٹیکس دینے سے اس لیے گھبراتے ہیں کہ ان سے ٹیکس تو مانگاجاتا ہے مگر سہولتیں نہیں دی جاتیں ،حالانکہ نظام کو موثر اور منظم بنایا جائے، عوام کا اعتماد ہوکہ ان کادیا ہوا پیسہ ٹھیک مقاصد کیلئے اورملک کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ ہو گا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ٹیکس نہ دیں ۔

وزیر اعظم کا کہنا کہ ملک کے عوام اس تعدا د میں ٹیکس نہیں دیتے جس تعدا میں لوگوں کو دیناچاہیے، ٹیکس سے زیادہ لوگ خیرات دیتے ہیں ۔یہ بات ٹھیک ہے لوگ ٹیکس سے زیادہ خیرات دیتے ہیں لیکن یہ بات درست نہیں کی عوام ٹیکس نہیں دیتے ۔کون کہتا ہے عوام ٹیکس نہیں دیتے عوام سے تو ہر چیز پر ٹیکس لیا جارہا ،صرف ہوا بچی ہے جس کا ٹیکس نہیں لیا جاتا ،اگر ہواپر ٹیکس لگانا ممکن ہو تا شاید اس پر بھی سب سے پہلے ٹیکس کا نفاذ ہو تا ،مگرابھی تک یہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

عوام تو اپنی زندگی سے منسلک ہر پر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں۔ وہ اشیا جو ملوں اور فیکٹریوں سے اشیا تیار ہو کر مارکیٹ میں آتی ہیں، چاہیے وہ کھانے کی ہوں یا پہننے کی ان سب پر جنرل سیلز ٹیکس لگ کر آتا ہے اور وہ کمپنیاں اور فیکٹر ی مالکان عوام سے وصول کرتے ہیں ،بچوں کے کھلونے ہوں یا برتن،میک اپ کا سامان ہویاملبوسات ،مشروبات ہوں یا خشک راشن ،خشک دود ہو یا لکوئیڈدودہ ،پینے کا صاف پانی ہویالوہے کاسامان ،تعمیراتی میٹریل ہویا ٹرانسپورٹ ،گاڑیاں ہوں یا ٹرین کا سفر،بجلی کا بل ہو یا گیس کا الحمد اللہ قوم سے تمام چیزوں پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور وہ ددیتے ہیں ۔عوام کو کبھی یہ نہیں کہا جاتا کہ آپ ٹیکس دیتے ،آپ کو سلام ہے ،بلکہ ٹیکس چور کہا جاتا ہے ۔

سابقہ تما م حکمرانوں کی طرح موجودہ حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ ملکی مسائل سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ہیں اور کا ان احتساب کرنے کا بھی کہا جارہا ہےاوراسی احتساب کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نوازشریف اورسابق صدر آصف علی زرداری گرفتارہو چکے ہیں،لیکن موجودہ حکومت کے آتے ہی 24 ارب ڈالر تک کے زرمبادلہ کے ذخائر 31مئی تک 15ارب 8کروڑپر آگئے،اسٹاک مارکیٹ جو 50ہزار پوائنٹس کی جا نب رواں دواں تھی اب 35ہزار پر آچکی ہے ،ڈالر 20روپے تک بڑھ کر 157روپے کے قریب  پہنچ چکا ہے ۔ڈالرکے کے ریٹ بڑھنے سے لیے گئے قرضوں پرسود بھی بڑھا کر دینا پڑے گا ،کیونکہ روپیہ مسلسل ڈی ویلیو ہورہا ہے ۔پٹرول کے کے نرخ 113روپے سے بڑھ چکے ہیں ۔بجلی بھی مہنگی ہوئی ہے۔پھر بھی کہا جارہا ہے قوم کو کڑوی گو لی نگلنا پڑے گی ۔اپوزیشن نے مجوزہ بجٹ مسترد کردیا ہے۔تاجروں کا ملا جلا ردعمل ہے ،مکان مالکان اور پرپرٹی ڈیلرز،فوٹو ویڈیو گرافی ،بیوٹی پارلرز،کھوکھے اوررہڑھی بانوں سمیت دیگر شعبہ جات کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز ہے ۔

موجود ہ حکومت نے اقتدار آنے سے قبل جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو تے نظر نہیں آئے ،ابھی حکومت کی ساری توجہ معیشت کی بہتر ی کی طرف مرکوز ہے ۔کہا جارہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ،آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے ملک کیلئے مشکل فیصلے کیے جاتے ہیں ،یہ بات اب قوم کو بھی سمجھ لینی چاہیے ۔

حکومت کہہ رہی کہ احتساب ہورہا ہے ،نیب عدلیہ آزادہے ،یہ خوش آئند بات ہے ،حکومت نے 10سال میں 24ہزار ڈالر کے اخراجات کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کیلئے ہائی پاورکمیشن بن چکا ہے ۔عوام بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں ۔ایسا احتساب چاہتے ہیں جس میں پسند وناپسند نہ ہو۔

عوام ریلیف چاہتے تھے جو انہیںا بھی تک ملتا نظر نہیں آرہا ،ان تمام چیزوں میں جو مہنگی ہو چکی ہیں اور بجٹ کی منظوری کے بعد ان تمام اشیا پر مہنگا ئی کا طوفان آنے والا ہے ۔

بجٹ کے بعد ایف بی آر کے چیئر مین شبر زیدی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ سے عوام متا ثر نہیں ہوں گے ،سیاست کا مزاج بن چکا ہے ،نہیں کا مطلب ہاں ہوتا ہے اور ہاں کا مطلب نہیں ،لہٰذز شبرزیدی کے بیان کو بھی اسی تناظر میں لینا چاہیے ،عوام بجٹ سے متاثر ہوں گے ۔ ملک میں چند کروڑسرکاری ملازم باقی نجی شعبوں سے منسلک ہیں ،بہت سے لوگوں کی تنخواہ 15ہزارسے20یا 25سے 30ہزار ہوتی ہے ،اس آمدن میں گزارا،علاج اورضروریات زندگی پوری کرنا انتہائی مشکل عمل ہے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہیں باقاعدگی سے بڑھا دی جاتی ہیں ،70سال سے نجی شعبے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ،جبکہ سرکاری ملازمین سے زیادہ تعداد نجی شعبے سے منسلک لوگوں کی ۔

حکومت کو اس بارے میں کچھ سوچنا چاہیے اورایسا سسٹم بنا نا چاہیے جس میں نجی ادارے پابند ہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں ان کے اسکیل کے مطابق دیں گے،انہیں صحت اور ای او بی آئی جیسی سہولتیں ملیں گی اوران کی تنخواہیں سالانہ بنیادوں پر بڑھا ئی جائیں گی ،ایسانہ کرنے والے نجی اداروں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے ،جس سے ٹیکس لیا جائے انہیں ہیلتھ کارڈ وودیگر سہولتیں دی جائیں تاکہ وہ خوشی سے ٹیکس ادا کریں اوران کو درپیش صحت سے متعلق مسائل حل ہوسکیں ۔

بجٹ سے عوام پرمہنگائی کے منفی اثرات مرتب ہونا یقینی ہے، تاہم عوام کو ریلیف بھی دینا ہوگا ،تاہم صورتحال برقرار رہی توپی ٹی آئی کی حکومت سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے