مفتی قوی پھر ٹریپ ہوگئے

زین صدیقی

میں جانتا ہوں مفتی عبدالقوی صاحب کا گھرانہ دین دار ہے۔ان کے چچا مفتی پیر عبد الراق قدوسی سے ایک عرصے تک میرے

اچھے مراسم رہے۔ان کی قربت اور دینی ماحول نے بہت متاثر کیا ۔ان کی شفت اور محبت میں آج تک نہیں بھلا سکا۔پیر قدوسی صاحب سے جب بھی بات کی وہ اپنے بھتیجے سے نالاں سے نظرآئے ۔خیرسے اس بات کو 25سال گزرچکے ہیں ۔پیر صاحب پیرانہ سالی میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ان سے اب بات ہوتی ہے ،نہ ملاقات ۔مگر پیر صاحب کا مفتی عبدالقوی سے نالاں ہونے کا ہلکا پھلکا اظہار شاید اس حقیقت کو عیاں کرنے کیلئے کافی ہے جو آج ہم دیکھ رہے ہیں ۔مفتی صاحب اچھے خاصے دین دار آدمی تھے نہ جانے ان کو کیا ہوگیا ۔ٹک ٹاکر رحیم شاہ کے ساتھ نئے اسکنڈل نے رہی سہی نیک نامی بھی داؤ پر لگادی ہے ۔قندیل بلوچ کی سلیفیوں اور پھر ان کے قتل سے سبق نہ سیکھنے والے مفتی عبد القوی صاحب اپنے رنگین مزاجی کے اور ہٹ دھرمی کے باعث اپنی روش پر استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ،حالانکہ وہ ایک ٹی وی پروگرام میں دنیا کے سامنے اپنے پچھلے واقعات کی نہ صرف معافی مانگ چکے تھے اور فرما چکے تھے کہ وہ آئندہ لڑکیوں کے ساتھ کبھی بھی سلیفیاں یا تصاویر نہیں بنوائیں گے۔

مفتی عبدالقوی صاحب کی ماضی کی بھی کئی ویڈیو وائرل ہو چکی ہیں ۔ایک ویڈیو میں چینی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے ،جبکہ اس کے بعد بھی وہ حریم شاہ کے ساتھ کئی بار اسکنڈلائز ہوتے رہے ہیں،ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ خود ایک متازع شخصیت کے طور پر سامنے آچکی ہیں ۔انہوں نے تو شیخ رشید کی بھی ویڈیو جاری کی تھی اور بڑوں بڑوں کے نام لے کر تعلق ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی تھی ۔پھروہ ایک اینکر کے جہاز تک بھی پہنچیں جہاں انہوں نے خوب ٹک ٹاک بنائیں ۔اس پر بھی کافی لے دے ہوئی اور حریم شاہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیااور ان پر چوری کا الزام لگا ۔

مفتی عبد القوی ایک بار پھر حریم شاہ سے ٹریپ ہوگئے ۔وہ ڈرتے ڈرتے 50ہزار روپے کے عوض ملتان سے کراچی ایک پروگرام میں شرکت کیلئے آئے تھے ،تاہم بقول حریم شاہ کے منظم پروگرام کے مطابق مفتی صاحب کو بالآخرعوام کے سامنے ذلیل کرنے منصوبہ کامیاب ہوگیا ۔مفتی صاحب کو ہوٹل میں شان سے کھانا بھی کھلایا اورپھر تھپڑ بھی کھلایا ۔ تھپٹر کھانے کے بعدمفتی صاحب ایک بار پھر ذلالت اوربدنامی کی بلندیوں کو چھوگئے ۔انہوں حریم شاہ کے ساتھ پہلے اسکنڈلز سے بھی سبق نہیں سیکھا اوراپنی بے ہودہ باتوں سے ناقابل تردید شواہد شکاریوں کو دے دیئے ۔

حریم کامیاب ہوگئیں اورمفتی صاحب کو رسو اکرنے ان کی ویڈیوز بنائیں اورکزن سے تھپڑ رسید کروا دیا۔حریم خود فرماتی ہیں کہ مفتی صاحب کو جوتے بھی لگائے ۔اب تک کی صورتحال کے مطابق مفتی صاحب نے اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے گنوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔تاہم حریم شاہ نے بھی کوئی اچھا کارنامہ نہیں کیا ،کیونکہ ہمارے معاشرے میں جہاں مفتی صاحب کے کردارکی مذمت کی جارہی وہاںوہ ایک عورت کا اپنی عزت کو باربار داو ¿ پرلگانے کے عمل کو بھی کوئی پسندیدہ عمل قرار نہیں دے رہا ۔اگرمفتی صاحب کا طرز عمل خلاف اسلام ہے توحریم شاہ کا طرز عمل بھی درست نہیںہے۔

مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے اس اسکنڈلز سے حریم شاہ کو تو فائدہ پہنچا ہے الیکٹرانک میڈیا کو بھی مرچ مسالہ مل گیااور اس معاملے کو لے کراپنی اپنی راگنی الاپنے لگے ۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مفتی صاحب تھپڑ کے بعد اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے منظر سے غائب ہوتے ،مگر کمال ڈھٹائی کے ساتھ چینلز پرآکر اپنا بیان جاری فرماتے رہے ۔وہ فرماتے ہیں ،تھپڑ حریم کی کزن نے مارا ۔اس سے حریم نے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا چاہتی ہے ۔معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں ۔انہوں نے جواب میں اس سے زیادہ کچھ کہنا پسند ہی نہیں کیا ،کہتے بھی کیوں ان کے خلاف جوباتیں کی جارہی تھیں وہ تمام جو سچ تھیں۔

ہم سمجھنے سے قاصرہیں کہ مفتی صاحب کو یہ بات سمجھ کیوں نہیں آرہی کہ قندیل مرحومہ نے جو سیلیفیاں لی تھیں وہ عمل انہوں نے میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کیلئے کیا تھا ۔اللہ معاف فرمائے پھر وہ واقعی بلندیوں پرچلی گئیں ۔حریم کا بھی یہی ہدف تھا کہ وہ میڈیا پر معاملے کو اچھالے اور اس کے ٹی وی چینلز پرخوب خوب انٹرویو ہوں اور وہ دنیا بھر میں مقبول ہوجائے ،کیونکہ ویسے تو حریم شاہ کو کوئی چینل والا بلاتا نہیں ۔

مفتی صاحب جوبیان کرتے ،جودعوے کرتے ،جو باتیں کرتے ہیں ،ان کے قوم فعل میں تضادات کی غماز ہیں۔ان کی ذات اورعمل کی بنیاد پر دین اسلام کی طرف اشارے کرنا انتہائی زیادتی ہے۔یہ مفتی صاحب کا ذاتی فعل ہے ۔اس کی بنیاد پر دیگر دین دار لوگوں پر انگلیاں نہیں اٹھائی جا سکتیں ۔

بنی پاک کے ارشاد پاک کا مفہوم ہے جب غیرم محرم مرد اور عورت باہم ملتے ہیں توان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے ۔مفتی صاحب راہ سے بھٹک گئے ہیں ۔انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے کیونکہ وہ اپنی اصل سے ہٹ کر بڑا نقصان کر بیٹھے ہیں ۔انہیں تو حریم شاہ جیسے لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کر کے راہ راست پر لانا تھا اور یہی ان کا اصل کام تھا مگروہ توخود ان ہی کی راہ پر چل نکلے ہیں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے