پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

ہور کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سینئر وزیر علیم خان کے

جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی، جہاں علیم خان کو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ 9 روز کی تفتیش میں کیا کیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان سن 2000 میں کو آپریٹو سوسائٹی کے سیکریٹری بنے، 2003 میں ایم پی اے منتخب ہوئے اور 2007 تک وزیر رہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ، دبئی اور پاکستان میں علیم خان نے بیشتر کمپنیاں بنائیں، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کہ تمام کمپنیز ظاہر (ڈکلیئر) ہیں۔

اس پر نیب کے وکیل کی جانب سے جواب دیا گیا کمپنیز میں سرمایہ کاری کی تفصیلات علیم خان کے پاس نہیں ہے، علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 15 سے 20 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 9 دن میں بیورو نے اس کیس سے متعلق 31 لوگوں کو بلایا جس میں 7 نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان سے 900 کینال خریدی کی گئی زمین کے بارے میں پوچھا ہے کہ کس طرح خریدی، علیم خان نے اس بات کا جواب نہیں دیا۔

عدالت میں دوران سماعت نیب کے وکیل نے بتایا کہ علیم خان کی فنانشل ٹیم کینیڈا میں ہے،ابھی پاکستان میں موجود نہیں ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ 15 کروڑ روپے بیرون ملک سے ان کے والدین کو آئے لیکن اس سے متعلق علیم خان تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں نہیں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے 25 کروڑ بیرون ملک سے علیم خان کو بھجوائے، برطانیہ اور دبئی میں جائیداد خریدنے کے لیے علیم خان نے کس بینک سے کیسے پیسے بھجوائے علیم خان نے نہیں بتایا، تقریبا 90 کروڑ روپے دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لیے پاکستان سے بھجوائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور دبئی میں پراپرٹری کی تفصیلات علیم خان فراہم نہیں کر رہے اور انہوں ںے کہا کہ آپ خود دستاویزات تلاش کریں۔

دوران سماعت نیب نے استدعا کی کہ علیم خان سے مزید تفتیش کے لیے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔

اس پر علیم خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل سے جو بھی ریکارڈ مانگا انہوں نے فراہم کیا ہے، دبئی اور برطانیہ میں پراپرٹی اور کمپنیز کی تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے جھوٹ بولا کہ علیم خان ان سے تعاون نہیں کر رہے، نیب کی طرف سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ 2003 میں علیم خان کے اثاثہ جات کی قیمت 13 کروڑ تھی اور اب 87 کروڑ 10 لاکھ روپے یہ کیسے ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 51 کروڑ علیم خان کو ان کی والدہ سے وراثت میں ملے، انکم ٹیکس میں تمام چیزیں ظاہر کی گئی ہیں۔

وکیل علیم خان کا کہنا تھا کہ نیب صرف میڈیا پر چلانے کے لیے ریمانڈ لے رہا ہے تفصیلات ساری نیب کے پاس ہیں، عدالت میں نیب جھوٹ بول رہا ہے اللہ کو جان دینی ہے کسی افسر کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کیا کیس بنا رہا ہے، گرفتار آف شور کمپنیز میں کیا اور تحقیقات آمدن سے زائد اثاثوں میں ہو رہی ہے جبکہ نیب پھر جسمانی ریمانڈ لینے آگیا ہے۔

دوران سماعت وکیل نے مزید کہا کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دے۔

انہوں نے دلائل دیے کہ علیم خان نے 7 مارچ 2018 کو نیب کو تمام تر ریکارڈ تحریری طور پر فراہم کر دیا تھا، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 3کروڑ درہم جو پاکستان سے دبئی گئے اسکی تفصیلات علیم خان دیں۔جس پر وکیل علیم خان نے کہا کہ یہ پیسے ان کے موکل کی والدہ کے اکاؤنٹس سے گئے علیم خان کیسے تفصیل فراہم کرسکتے ہیں۔

سماعت کے دوران علیم خان نے کہا کہ وہ 2000 سے 2007 تک عوامی عہدے پر رہے ہیں، مجھے نیب کی جانب سے جو نوٹس آیا اس میں مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، کوئی ایک لائن نیب بتا دے جہاں پر میں نے کرپشن کی ہو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے اثاثے ظاہر ہیں یہ نیب نے پاناما سے نہیں لیے،11 سال نیب سویا رہا اور اب مجھ پر کرپشن کا الزام لگا دیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

نیب نے پی ٹی آئی رہنما اور اس وقت کے وزیر علیم خان کو6 فروری کو نیب آفس میں پیشی کے بعد گرفتار کیا تھا۔

 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے

قانونِ قتل": عالمی ضمیر کی موت اور ہماری بے حسی (فاطمہ فیض / گوجرہ)

فاطمہ فیض / گوجرہ

انسانی تاریخ جنگوں، تنازعات اور دشمنیوں سے بھری پڑی ہےلیکن تہذیب یافتہ دنیا نے ہمیشہ کچھ اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کی ہے۔ جنگ کے بھی کچھ اخلاق ہوتے ہیں

... مزید پڑھیے

بچوں کی تربیت ،معیانہ روی اختیارکیجئے (افروز عنایت)

افروز عنایت

 ابو مجھے نیا موبائل چاہیے

ٹھیک ہے بیٹا کل تمہیں نیا موبائل مل جائے گا ۔ـ

... مزید پڑھیے