
اسلام آباد/کراچی /پشاور/ کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں کروناوائرس سے اموات کی تعداد 327 ہوگئی ہے،جبکہ
متاثرہ افراد کی تعداد 14884 تک پہنچ گئی۔
سندھ میں کوروناوائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار290 مریض سامنےآئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 92 پو چکی ہے ۔
پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز پانچ ہزار 827 ہیں جبکہ اموات 100 تک پہنچ چکی ہیں ۔ادھر خیربختونخوا میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد دو ہزار 160 اوراموات 114ہو گئی ہیں ۔
بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 912 جب کہ 14 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 296 جبکہ انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 4 ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت میں 330 مریض ہیں وہاں تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں اموات نہیں ہوئیں ،وہاں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 65 ہے ۔





































