
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوف نے کہا ہے کہ آرٹسٹ
ویلفیئر فنڈ سے رواں ماہ ادیبوں ، شعرا کرام سمیت مستحق فنکاروں میں 2.5 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ سے رواں ماہ میں انشاللہ ادیبوں، شعرا، پرفارمنگ اور ویژول آرٹس سے وابستہ مستحق فنکاروں کو 2.5 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔یہ ادائیگیاں سالانہ بنیادوں پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رقم کی تقسیم کا عمل شفاف ہونا چاہئے، اس تناظر میں فہرستیں اور درخواستیں ایک سخت سکروٹنی کے عمل سے گزاری جائیں گی تاکہ انصاف ہو۔




































