کراچی: بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت خواتین کا مارچ و دھرنا

کراچی( نمائندہ رنگ نو )بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کے 21ویں روز

حلقہ خواتین کی جانب سے مین یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر خواتین کا عظیم الشان احتجاجی مارچ اور دھرنا دیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی جن میں بزرگ خواتین سمیت بچے بھی شامل تھے۔
خواتین نے سندھ حکومت اور کالے قانون کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔جبکہ دوسری طرف سندھ اسمبلی پر بھی دھرنا جاری رہا جس میں شہر بھر سے سیاسی،سماجی تنظیموں،تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف وفود کی آمد اور دھرنے سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔خواتین کی مار چ اور دھرنے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان،جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ خواتین مارچ ودھرنے کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سکریٹری دردانہ صدیقی،ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 21دن سے سندھ اسمبلی پر جاری احتجاج اور دھرنے میں ڈٹے رہنے والوں اور استقامت کا مظاہر ہ کرنے والوں نے جدوجہد اور مزاحمت کی تاریخ رقم کی ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں،کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تاریخ ساز مارچ ودھرنے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کراچی کی تاریخ میں اتنا طویل ترین احتجاج کسی نے نہیں کیا،ہم بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں،ہم تھکیں گے نہ جھکیں گے اور نہ اہل کراچی کے حق پر مبنی مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے،جماعت اسلامی اتوار23جنوری کو ایک بڑا جلسہ عام کرے گی جس سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے،ہم وزیر اعلیٰ اورصوبائی وزراء سے کہتے ہیں کہ اپنی پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس1972کا ہی مطالعہ کرلیں،1972کے اس بلدیاتی نظام میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوجواختیارات اور محکمے اس کے پاس تھے وہی دے دیں،بلدیاتی کالا قانون آئین کے آرٹیکل 140-Aکے خلاف ہے،اکثریت کی بنیاد پر خلاف آئین اقدامات اور فیصلے تسلیم نہیں کیے جاسکتے،اکثریت کے نام پر آمریت اورفسطائیت کو ہر گز نہیں چلنے دیں گے،کراچی کو اس کا حق دے دو،پانی دے دو،سڑکیں،ہسپتال،تعلیم،روزگار،ٹرانسپورٹ دے دو،کراچی کی حق تلفی اور اس پر شب خون مارنے والےحکمرانوں کے ساتھ یہاں سے مینڈیٹ لینے والے بھی شریک ہیں،لسانیت اور عصبیت کے نعرے لگائے،سیاسی دوکان چمکائی اور مینڈیٹ کا سودا کیا کراچی کو کچھ نہ دیا،کراچی کو سندھ حکومت کچھ دیتی ہے اور نہ وفاقی حکومت،پورے ملک کا 42فیصد ٹیکس کراچی دیتا ہے 54فیصد ایکسپورٹ کراچی کرتا ہے،قومی خزانے کے ریونیو میں تقریباََ70فیصد اور صوبے کو 95فیصد دیتا ہے مگر کراچی کو کیا دیا جاتا کچھ نہیں،وزیر اعظم عمران خان k-4کے لیے پانی دینے کو تیار نہیں،مرادعلی شاہ بھی سندھ کے حصے میں سے کراچی کو پانی نہیں دیتے،کراچی کو گیس نہیں دی جاتی،کراچی تجارتی حب ہے یہاں کی صنعتوں کو گیس نہیں ملتی،ہم کسی بھی زبان،علاقے اور صوبے کی بنیاد پر لسانیت کو مسترد کرتے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ سندھ،پنچاب کے پی کے کی ترقی وخوشحالی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے،کراچی پھلے پھولے گا تو اس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا،کراچی کےٹیکسوں سے ملک کے دیگر شہروں میں ترقیاتی کام کرائے جاتے ہیں بالکل کرائے جائیں،لیکن کراچی میں بھی ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں اور ساڑھے تین کروڑ عوام کے مسائل حل کیے جائیں،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ حالیہ صوبائی بجٹ میں کراچی کا حصہ صرف تین فیصد اور وفاقی بجٹ میں 2فیصد رکھا گیا،جب وسائل نہیں دیئے جائیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ کراچی کی مائیں،بہنیں اور بیٹیاں ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دے رہی ہیں،آج خواتین خیرات مانگنے کے لیے نہیں اپنا حق لینے کے لیے دھرنا دے رہی ہیں،جماعت اسلامی کراچی کے بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کے لیے مقدمہ لڑرہی ہے،کراچی پورٹ سٹی ہے اوراسے اس کا یہ مقام اور حیثیت کوئی نہیں چھین سکتا،سرکاری سطح پر ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام عملاً موجود نہیں،کراچی کے 45افراد پر بس کی ایک سیٹ میسر ہے، سندھ حکومت بھی ہر ماہ ہزاروں بسوں کی آمد کا اعلان کرتی ہے لیکن ایک بس بھی نہیں آتی، کراچی کے عوام مائیں، بہنیں اور بیٹیاں چنگ چی رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں،1967صرف خواتین کے لیے بسوں کا آغاز کیا گیاتھا جس میں خواتین کنڈیکٹر ہوتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے حقوق غصب کرنے والے اپنے آپ کو کس منھ سے جمہوریت کا علمبردار کہتے ہیں، جب میگاسٹی کے عوام کو اختیار نہیں دے سکتے،میئر کو بااختیار نہیں بناسکتے تو کیسے جمہوری ہیں۔جماعت اسلامی کی جدوجہد پوری دنیا کے لوگ ہم سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، کیا وجہ ہے کہ سندھ حکومت میئر کو بااختیار کرنے اور براہ راست انتخاب کرنے سے بھاگ رہی ہے؟، ایم کیو ایم نے 35سال کراچی کے ارمانوں کا خون کیا اور عوام کے مینڈیٹ کا سودا کیا، کراچی گزشتہ 3سال میں 2ہزار ارب روپے وفاق کو دے چکا ہے۔سندھ میں 277ارب روپے تعلیمی بجٹ ہے لیکن عملاٍ دیہی و شہری سندھ کے بچے تعلیم سے محروم ہیں، دیہی سندھ میں کوئی ایک بڑا اسپتال موجود نہیں ہے۔اسپتال ہے تو دوائیاں نہیں ہیں۔

ڈاکٹراسامہ رضی نے کہاکہ جماعت اسلامی کا دھرنا حکمرانوں کےبااختیار بنانے اور کراچی کےحقوق کے لیے ہے،کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے عظیم الشان مارچ منعقد کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔جماعت اسلامی کی جدوجہد کراچی پر قبضے،وڈیرہ شاہی و جاگیردارانہ ذہنیت کے خلاف اور عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے، ہم دبنے والے نہیں،کراچی کے حقوق کے مطالبات پر ڈٹے رہیں گے۔منعم ظفر خان نے کہاکہ آج کے دھرنے میں بڑی تعداد میں شرکت پر شہر کراچی کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ہزاروں کی تعداد میں خواتین کی شرکت اس کا بات کی علامت ہے کہ کالا بلدیاتی قانون کسی صورت قبول نہیں،سندھ اسمبلی کے باہر مرکزی دھرنا جاری ہے، جبکہ پورے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں،ساڑھےتین کروڈ شہریوں کو پانی،بجلی سمیت بنیادی ضروریات تک میسر نہیں ہیں،آج مارچ میں شریک مائیں،بہنیں اور بیٹیاں اعلان کررہی ہیں کہ ہم کراچی کو وڈیروں اور جاگیرداروں سے آزاد کروائیں گے۔ کراچی کے عوام جاگیرداروں اور وڈیروں سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے۔

سید عبد الرشید نے سندھ حکومت نے کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے،تھرپارکرسے اوباڑو تک سندھ حکومت نے عوام کوبنیادی ضروریا ت سے محروم کیا ہے،خواتین کی بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت اس بات کااعلان ہے کہ ہم کالے بلدیاتی قانون کو نہیں مانتے،سندھ حکومت نے دیہی و شہری سندھ کے لوگوں کا استحصال کیا ہے،20دن کی جدوجہد نتیجہ خیز ہونے والی ہیں،جماعت اسلامی کی کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جدوجہد میں خواتین کی شرکت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔#

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے

زندگی کے بدلتے زاویے۔۔۔۔۔ (بلاک)

  حسیب طاہر/ اسلام آباد

 آج طبیعت کچھ ناساز رہی۔ بلڈ پریشر کم تھا، چکر آ رہے تھے اور دل کی دھڑکن بھی معمول سے تیز تھی۔ بس پھر کیا تھا، سارا دن آرام ہی میں گزر گیا۔ صبح

... مزید پڑھیے