
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) پاک امن ویلفیئرایسوسی ایشن کے چئیرمین سعید احمد بیگ نے کہا کہ عیدالاضحی ٰپر شہری اپنی انا کی بھی قربانی کریں۔ تکبر اور
غرور کی بھی قربانی کی جائے۔ قربانی کا گوشت فریج میں بھرنے کےبجائےغریبوں میں تقسیم کیا جائے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سب سے قیمتی چیز اپنے بیٹے کو بھی قربان کرنےسے گریز نہیں کیا ۔ ہمیں بھی چاہئے سب سے قیمتی چیز اللہ کی راہ میں قربان کریں جو چیز اپنے لئے پسند کریں وہی اپنے بھائی کیلئے پسند کریں۔ مویشی منڈی جاتے ہوئے کیش لے کر نہیں جائیں۔ مویشی منڈی میں موجود اے ٹی ایم کو استعمال کریں ۔
سعید احمد بیگ نے کہا کہ دن کی روشنی میں سفر کریں رات کی تاریکی میں جانے سے گریز کریں ۔ عید کے دن گوشت غریب عوام میں تقسیم کرنے کا خاص انتظام کرے ۔سعید احمد بیگ نے کہا کہ عید الاضحی پر قربانی کے بعد الائشیں مختص جگہ پر پھینکنے کا انتظام کریں ۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، گلی محلہ میں صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے۔ جتنا ممکن ہو سکے گوشت کو غریب عوام میں تقسیم کیا جائے ۔





































