
کوئٹہ (ویب ڈیسک )ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض نے کہا ہے کہ رواں سال کا آخری چاند گرہن 19نومبر بروز جمعہ اور آخری سورج گرہن 4دسمبر بروز ہفتہ ہوگا ۔پاکستان میں یہ دونوں
گرہن نظر نہیں آئیں گے۔ 2018کے بعد طویل روانیہ چاند گرہن فلکیاتی علم کی روشنی کی صدیوں بعد ہوگا۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح11بجے سے شروع نقطہ عروج 2بجے پر دوپہر اور اختتام شام 5بجے ہوگا۔ گرہن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ملکوں سمیت مشرقی بعیہ میں دیکھا جاسکے گا اس چاند گرہن کے 15روز بعد 4دسمبر بروز ہفتہ سورج گرہن ہوگا ۔یہ سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیاکے کئی ملکوں میں نظر نہیں آئے گا ۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجکر 30منٹ مکمل گرہن دوپہر12بجکر 10منٹ اور2بجکر30منٹ پر ختم ہوگا سورج گرہن نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے ملکوں میں دیکھا جائے گا۔





































