
استبول( ویب ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت
وزیراعظم پاکستان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تاہم عمران خان اہم وجہ کے سبب کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
جنیوا میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مسلسل بہتری اّ رہی ہے اور وہ فروری میں پاکستان کادورہ بھی کریں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ بہت اچھاہوتااگرترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹریٹیجک امور پر بات چیت کیلئے میں فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے لحاظ سے پاکستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اورمستقبل میں یہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔





































