
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی ایرانی
حکومت گرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہم جنگ شروع کرنے کیلئے کارروائی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو اس لئے ہلاک کیا کیونکہ وہ امریکی سفارتکاروں اور فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہم اپنے شہریوں کا ہر صورت میں دفاع کریں گے۔
امریکی صدر نے یہ بات زوردیکرکہی کہ واشنگٹن ایرانی حکومت کاتختہ نہیں الٹناچاہتا ہے۔ٹرمپ نے فلوریڈامیں ٹی وی کیمروں کے سامنے ایک بیان میں کہاکہ سلیمانی امریکی سفارتخانوں اورفوجی اہلکاروں پرخطرناک اورمنحوس حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،لیکن ہم نے انہیں اس کارروائی میں پکڑلیااوران کاخاتمہ کردیا۔
بغدادمیں جمعہ کوعلی الصبح امریکی فضائی حملے میں مارے گئے، ایرانی فوج کے ماسٹرمائنڈ کو”بیماری“قراردیتے ہوئے ٹرمپ نے کشیدگی میں کمی کرنے کی کوشش کی اوراس بات پرزوردیاکہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ۔ان کاکہناتھاکہ ہم نے گزشتہ رات کارروائی جنگ کوروکنے کیلئے کی ہے ،ہم نے جنگ شروع کرنے کیلئے یہ کارروائی نہیں کی ،ہم حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے۔





































