
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے بارے اتفاق رائے قائم کرنے کے انتہائی
قریب ہے اور جلد ہی اتفاق رائے قائم ہو جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ہم بے حد قریب ہے اور معاہدہ طے کرنے کا یہ اچھا موقع ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیاہے تاہم اگلے دو ہفتوں کے دوران معاہدہ طے کر لیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے سے قبل طالبان کو ایک ہفتے تک تشدد میں کمی لانی ہوگی۔





































