
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکا میں ایک
لاکھ تک شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیس اپریل تک لاگو رہیں گے۔ دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے امریکی صدر کے مشیر انتھونی فاو¿سی کے مطابق کووڈ انیس سے امریکا میں دو لاکھ تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔





































