بیجنگ (ویب ڈیہسک)چین کے صدر شی چن پنگ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے
پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغام میںکہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کا سدا بہار تذویراتی تعاون قائم ہے۔
چینی صدر نے بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگیاہے۔چینی صدر نے کہا کہ وہ پاک چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر عارف علوی کے ساتھ ملکر دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تمام شعبوں میں تعاون کے جامع فروغ کے خواہاں ہیں۔
اس سے پہلے اپنے تہنیتی پیغام میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان نے باہمی مفاد کے معاملات میں ہمیشہ ایک دوسر ے کی حمایت کی اور دونوں ممالک مشترکہ طور پر عالمی انصاف کو فروغ دے رہے ہیں۔