عالم اسلام کے معروف مبلغ شیخ یوسف القرضاوی جہان فانی سے کوچ کرگئے

دوحہ(ویب ڈیسک)معروف مذہبی مبلغ اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی علالت کے بعد 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

معروف عالم دین اور اخوان المسلمین سے وابستہ علامہ شیخ القرضاوی کافی عرصے سے علیل تھے اور قطر میں زندگی گزار رہے تھے، ان کی آفیشل ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کی وفات کی اطلاع دی گئی ۔ انھیں گزشتہ برس کورونا ہوا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئے تھے تاہم چند ماہ سے کافی علیل تھے۔علامہ یوسف القرضاوی کی پیدائش 9 ستمبر 1926 کو مصر کے ایک گاﺅں صفط تراب میں ہوئی، یوسف القرضاوی 1926 کو پیدا ہوئے اور مصر میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ اسی دوران میں انہیں اخوانی قیادت نے مختلف عہدوں کی پیشکش کی لیکن وہ علمی اور فکری کاموں میں مصروف رہے،اخوان المسلمین سے وابستہ ہوئے اور عملی جدوجہد میں حصہ لیا ،جس کی پاداش میں 1950 کو جمال عبدالناصر کے دور میں گرفتار بھی ہوئے۔
علامہ یوسف القرضاوی 1960 کی دہائی کے اوائل میں مصر سے قطر کے لیے روانہ ہوئے اور قطر یونیورسٹی میں فیکلٹی آف شریعہ کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں جس کی بنیاد پر انھیں 1968 قطری شہریت دی گئی۔
فروری 2011 کو قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یوسف القرضاوی نے یہ سنہری ہدایات جاری کہ اس انقلاب کو ان منافقوں کے ہاتھوں چوری نہ ہونے دیں، جنہوں نے اپنا مکروہ چہرہ چھپایا ہوا ہے۔ ابھی انقلاب کا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ابھی مصر کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے۔اس لیے اپنے انقلاب کی حفاظت کرو۔
شیخ یوسف القرضاوی سیکڑوں کتابوں کے مصنف تھے اور اپنی وفات تک وہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں مصر کی اسلامی تنظیم اخوان المسلمون کا روحانی قائد بھی مانا جاتا ہے۔علامہ یوسف القرضاوی کی زکوة، اسلامی قوانین کی تشریح اور اسلامی نظام کے نفاذ سے متعلق کتابوں نے عالمی شہرت حاصل کی اور اسلامی جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئیں۔
شیخ یوسف القرضاوی کو جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی اور امام حسن البنا سے خاص نظریاتی عقیدت تھی۔یوسف القرضاوی کو عرب دنیا میں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی، وہ اسلام آن لائن ڈاٹ نیٹ پر بھی لوگوں کے سوالات کے جوابات اور فتاوی جاری کرتے تھے۔علامہ یوسف القرضاوی فلسطینی جہادی تحریکوں کی بھرپور حمایت کرتے تھے۔علامہ یوسف القرضاوی کے مغرب کے خلاف دو ٹوک موقف کی بنیاد پر بعض عرب ممالک نے ان پر دہشت گرد کا لیبل لگا رکھا تھا ۔

شہر شہر کی خبریں

پی جے سی اے کی جانب سے جاپانی قونصل خانے کے عہدیداران کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ ظہرانہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاپان کے قونصل خانے

... مزید پڑھیے

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقینِ کامل کی روشن مثال (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک نام نہیں، یقینِ کامل کی وہ روشن مثال ہیں جن کی جدوجہد،تگ

... مزید پڑھیے

ملیں ماہتاب و نجوم اگر تو میں روشنی سے لکھا کروں (بلاک)

  صفورا جبین

تمام عبادات نماز روزہ حج زکوٰۃ قربانی کا ایک ہی مقصد ہے ،اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ۔اللہ نے خود قرآن میں سکھایا  ۔

... مزید پڑھیے

وَاذْكُرُوا اللّٰهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ (ثمینہ الیاس)

ثمینہ الیاس

(گنتی کے چند دن — حج کا روحانی پیغام)

قرآنِ مجید کی یہ آیت انسان کو ایک گہرے احساس کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ زندگی کے کچھ

... مزید پڑھیے