کینیا( ویب ڈیسک ) معروف صحافی ارشد شریف کوکینیا میں فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا ،میڈیا رپورٹس کےمطابق انہیں نامعلوم
شخص نے فائرنگ کر کے قتل کیا ،کینیا کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
ارشد شریف کراچی کے ایک نجی چینل سے منسلک تھے اورٹاک شو کی میزبانی کرتےہیں ،وہ چینل سے استعفیٰ دے کر پہلے دبئی گئے تھے ،ان دنوں وہ کینیا میں تھے ۔ان کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
صدر مملکت ،وزیر اعظم شہباز شریف نےسماجی رابطوں کی سائٹ پرارشد شریف کی موت پرافسوس کا اظہارکیا ہے اور ان کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ،جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ۔