
ڈھاکا (ویب ڈیسک ) امریکا اور برطانیہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے انتخابات نہ تو شفاف تھے اور نہ ہی غیرجانبدارانہ تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بنگلا دیش میں اپوزیشن پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماو¿ں کی گرفتاری پر اور ووٹنگ کے عمل میں بے ضا بطگیوں پر تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کے دوران پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیںاور بنگلا دیش کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ تشدد کے واقعات کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔ ترجمان نے کہا کہ بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔
بنگلا دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے 298 نشستوں کے ایوان میں 223 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔ برطانیہ نے بھی بیان میں کہا ہے کہ بنگلادیش میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ معیار کے مطابق نہیں تھے۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا جمہوری عمل نہیں تھا۔




































