
سرینگر(ویب ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظا میہ نے پلوامہ قصبے میں کرفیو نافذ کر
دیاہے جس کا مقصد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت پر لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ قصبے میں بدھ کو علی الصبح تین کشمیری نوجوانوں کو ایک تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا،ادھرا قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے پلوامہ اور جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے





































