
کراچی ٓ(شوبز ڈیسک) میزبان واداکارہ شائستہ لودھی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی موضوع پر غلط معلومات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دیکھ رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس، چاند گرہن اور سورج گرہن بارےکے بارے میں وہ معلومات پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی موضوع پر معلومات شیئر کرتے ہوئے اس کے سچ جھوٹ کا دھیان رکھیں۔




































