لاہور (شوبز ڈیسک) نمبرون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ ایمن خان کو کم میک اپ کرنے کے مشورے پر اپنے کام سے کام رکھنے
کا مشورہ دے ڈالا۔
جنت مرزا نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں جنت مرزا کو پنجابی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کسی کے گھر کا مسئلہ ہے۔آپ کو کیا حق ہے کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ جب اپنے چہرے پر بہت سے میک اپ اور سرجری کے ساتھ کوئی آپ کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایمن خان نے ایک انٹرویو میں جنت مرزا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔