لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے سے اسکرپٹ کے آؤٹ ہونے سے اصل تھیٹر کو بہت نقصان ہوا
ہے،کئی سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی یادگار ڈرامہ تخلیق نہیں ہوا۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو بھی اسٹیج سے وابستہ رہا ہے وہ کبھی اس کے خلاف نہیں ہو سکتا بلکہ سب لوگ تھیٹر سے محبت کرتے ہیں تاہم جب وہ اس کی حالت کو دیکھتے ہیں تو دکھی ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت بہت سے لوگ ہمیشہ اصلاحی تھیٹر کی بات کرتے ہیں جسے منفی انداز میں لیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جنم جنم کی میلی چادر، گھنگروں گرا شریفوں میں، بشیرا ان ٹربل، سکسر اور شرطیہ مٹھے جیسے اسٹیج ڈراموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے اور اس کے بعد ایسی کامیابی کسی کے حصے میں نہیں آئی۔ا
نہوں نے کہا کہ معیاری اسکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے، اگر رقص نا گزیر ہے تو کیا ڈرامے میں جس طرح کا رقص پیش کیا جارہا ہے وہ بھی ضروری ہے اس کا ان کے پاس بھی جواب نہیں ہے جو اس کی حمایت کرتے ہیں۔
لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں،اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں،کسی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی سُکھی نہیں رہ سکتے۔
ادکارہ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہری ملی اور پھر بڑی سکرین میرا مقدر بنی اور وہاں سے میں بالی ووڈ تک پہنچ گئی۔میرا یقین ہے کہ کوئی اداکار ایمانداری اور محنت سے کام کرے تو وہ ناکام نہیں ہو سکتا اور میں اس کی مثال ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں ابھی تو میں نے کامیابی کی سیڑھیوں پر قدم رکھا ہے اور میری منزل ابھی دورہے جس کے لئے ہر وقت سوچ بچار کرتی ہوں۔ میں دوسروں کے لئے ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور ان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہوں۔
مائرہ خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بھی نیا رجحان آرہا ہے جو انتہائی مثبت ہے، اب لوگ ایک دائرے سے باہر نکل کر سوچتے ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ انڈسٹری ابھی زندہ ہے۔