
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو7 وکٹوں سے ہرادیا ۔آسڑیلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 151رنز کا
ہدف انیسیوں اوورمیں حاصل کرلیا ۔
پاکستان کی جانب سے بیس اوورزمیں 151رنز اسکور کیے گئے جب کہ یہ رنز اس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر بنائے ۔افتخار احمد نے 62اورکپتان بابر اعظم نے سب 52رنز اسکورکیے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیواسمتھ نے 51گیندوں پر 80رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کررہا ہے, پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ ہواتھا۔




































