
لکھنو(اسپورٹس ڈیسک )کرکٹر ناصر جمال اور امیر حمزہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کی طرف
سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ انہوں نے لکھنﺅ کے مقام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
امیر حمزہ افغانستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 18ویں اور ناصر جمال 19 ویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل رواں سال ابراہیم زردران، قیس احمد اور ظاہر خان ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ۔





































