
جوہانسبرگ (اسپورٹس ڈیسک ) کرکٹ جنوبی افریقہ نے ڈلن ڈو پریز کو آئندہ تین سال تک کے لئے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا
اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ۔ جنوبی افریقہ کے سابق آل راو¿نڈر ڈلن ڈو پریز نے اپنے کیریئر کے دوران 92 فرسٹ کلاس، 134 لسٹ اے اور 86 ٹی 20 میچز کھیلے اور اس دوران انہوں نے 600 سے زیادہ وکٹیں اور 4500 رنز سکور کئے۔
ہیڈ کوچ مورینگ نے کہا ہے کہ ڈلن ڈو پریز کے تجربے سے ٹیم کو ترقی ملے گی۔ مورینگ نے کہا ہم مومنٹم پروٹیز سیٹ اپ میں ڈلن ڈو پریز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈو پریز ایک نوجوان کوچ ہے جو کھیل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انکی موجودگی میں خواتین ٹیم کی کارکردگی میں بہترین آئی گی۔ ڈو پریز نے اپنے کیریئر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف فری سٹیٹ کے فرسٹ کلاس میچ سے کیا۔
ڈو پریز فری سٹیٹ کے علاوہ ایگلز، لیسٹر شائر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے بھی کام کر چکے ہیں۔ ڈلن ڈو پریز نے اس تقرری کے حوالے سے کہا کہ مومنٹم پروٹیز سیٹ اپ میں آنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس سیٹ اپ میں کام کرنے کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔ ڈو پریز کی تقرری رواں سال جولائی میں ہیڈ کوچ مورینگ کے معاہدے میں تین سال کی توسیع کے وقت کئی گئی تھی ۔ ہیڈ کوچ مورینگ کی موجودگی میں جنوبی افریقہ نے 2014ءاور 2020ءکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور اس کے علاوہ 2017ءکے ون ڈے ورلڈ کپ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی تھی۔





































