
ریاض (اسپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں پہلی بار سعودی عرب میں خواتین کے گالف ٹورنا منٹ کھیلے جائیں گے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق
پہلا ٹورنامنٹ سعودی لیڈیز انٹرنیشنل 12 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا ،جبکہ دوسرا سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل 17 نومبر سے شروع ہوگا اور 19 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس رائل گرینز گالف کلب میں کھےلے جائیں گئے ۔
اس سے قبل پہلا ٹورنامنٹ رواں سال مارچ میں شیڈول تھا جو کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لیڈیز یورپین ٹور کے چیف ایگزیکٹو الیگزینڈرا آرمس کا کہنا ہے کہ ہم خواتین کے پہلے پروفیشنل گالف ایونٹ کے سعودی عرب میں انعقاد اور اسے تاریخ کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں ۔





































