
اسلام آباد (اسہورٹس ڈیسک):قو می کرکٹ اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ
گیا اسکواڈ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن میں رہے گا۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیش کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔





































