ہملٹن(اسپورٹس ڈیسک):نیوزی لینڈ اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ
میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے سیڈن پارک، ہملٹن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان ٹیم ن2-0سے اپنے نام کرلی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کالی آندھی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 72رنز سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی جبکہ دو نوں ٹیموں کے درمیان ماﺅنٹ مانگنوئی کے مقام پر شیڈول تین میچوں کی سیریز کاتیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3سے 7دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11سے 15ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔