
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کے
آخر میں کیا جائے گا ، پاکستان میں موجود کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین کا پہلا بیج 23 جون کو انگلینڈ جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے ،دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچز کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز بھی شامل ہے۔ان دوروں کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔
پاکستان اسکواڈ کا پہلا حصہ 23 جون کو کمرشل فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہوگا ، پہلے بیج میں پاکستان میں موجود کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں، ابوظہبی میں موجود کھلاڑی چارٹر فلائٹ سے مانچسٹر جائیں گے۔پاکستان ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی جہاں پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔




































