
دوحا ( اسپورٹس ڈیسک )دوحا میں منعقدہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز
مقابلے کے بعد بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ باقاعدہ اوورز کے بعد نہیں ہوسکا، جس کے باعث نتیجہ سپر اوور میں طے ہوا۔
فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلہ دیش اے نے بھی بھرپور مزاحمت کی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا کر میچ کو ٹائی کردیا۔
میچ برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سپر اوور میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش اے کے جانب سے دیے گئے 7 رنز کا ہدف صرف 4 گیندوں پر حاصل کرلیا۔ اس فتح نے نہ صرف پاکستان شاہینز کو ایشیائی کرکٹ میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر منوایا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی ایک یادگار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ اور بیٹنگ میں مجموعی کارکردگی قابلِ تعریف رہی اور ٹیم نے دباؤ کے لمحات میں بھی بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔




































