
ولنگٹن( اسپورٹس ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی میچ میں ولنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کو ٹی
ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ولنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کا دیا گیا 92 رنز کا ہدف 9.5 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی۔ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویلنگٹن فائربرڈز کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے پاکستان شاہینز کی قیادت کی۔
پاکستان شاہینزمیں ایک تبدیلی کی گئی، موسی خان کی جگہ دانش عزیز کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔پاکستان شاہینزکی فائنل الیون میں ذیشان ملک، حیدرعلی ، خوشدل شاہ، عماد بٹ اور عثمان قادر سمیت افتخاراحمد ، دانش عزیز ، حارث رف ،محمد حسنین اورحسین طلعت شامل تھے۔ولنگٹن فائربرڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلتے ہوئے پاکستان شاہینز کی ٹیم 91 رنز بنا کر آٹ ہوئی، پاکستان شاہینز 17.4 اوورز میں 91 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ولنگٹن فائربرڈزکے جیمی گبسن نے تین وکٹیں حاصل کیں




































