
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کمی ،مہنگائی بڑھنے کی رفتار منفی 1.26 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں
پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئییے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور 31 کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کہ فی کلو قیمت میں 4.38 فیصد کی کمی ہوئی۔ انڈے فی درجن 3.87 فیصد اور کیلے 4.27 فیصد سستے ہوئے۔، لہسن فی کلو 2.23 فیصد اور مرغی 1.29 فیصد سستی ہوئی، چینی کی فی کلو میں بھی 0.94 فیصد کی کمی ہوئی۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9.62 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دال ماش 0.56 فیصد اور دال مسور 0.20 فیصد مہنگا ہوا ۔





































