
اسلام آباد (تجارت ڈیسک ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 70 ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.67 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.90 ارب ڈالر ہوگئے ،گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔





































