لاہور(تجارت ڈیسک) اعدادوشمارکےمطابق ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالررہا اورمالی سال کےابتدائی پانچ مہینوں
میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جبکہ نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کر دئیے،عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ کردیا۔رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔