
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 123ملین ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، موجودہ ذخائر25.027 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 123ملین ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 90مین ڈالر اوردیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 33ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر25.027 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔




































