
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام پر ورلڈ بینک نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی
مخالفت کردی ہے۔،فیڈرل بورڈ آف ریونیو ختم کرکے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے انضمام کی تجاویز ورلڈ بینک کو ناقابل قبول ہیں،۔
ذرائع کے مطابق تحفظات ورلڈ بینک کی جانب سے اس وقت سامنے آئے جب ورلڈ بینک کی آڈٹ ٹیم کا ایف بی آر کے لئے ورلڈ بینک کے تعاون سے 400 ملین ڈالر کیاصلاحات پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا، ورلڈ بینک کی جانب ٹیکس جمع کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور دیگر جدید زرائع استعمال کرنے کے لیے یہ تعاون کیا گیا تھا، ورلڈ بینک کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ختم کرکے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے انضمام کی تجاویز ناقابل قبول ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کے اعلان کے بعد ایف بی آر افسران و ملازمین نے بھی اس فیصلے کی مخالفت جسکی وجہ ایف بی آر کے 11 ہزار ملازمین کو جولائی 2020 میں سر پلس پول بھیجنے کا فیصلہ اور اصلاحات میں محکمہ آفیسر ان کی تجاویز اور سفارشات کو نظر انداز کرنا تھا۔




































