
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
پہنچ گیا ،پیر کو
دویزار850روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 93 ہزار 350 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام قیمت دوہزار 442 روپے اضافے سے 80 ہزار 32 روپے کی سطح پر آ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،جس کے نتیجے میں 26 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1578 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں 10 روپے اضافے سے چاندی 1040 روپے فی تولہ ہوگئی۔
محمد اشد نے کہا کہ عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونےکی قیمتوں میں مزید تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔




































