
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )وزیرِاعظم عمران خان نے نیا چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا
ہے اور ادارہ کی بہتری کے لئے ایف بی آر سے ہی کسی آفیسر کو چیئرمین بنا ئے جانے کا امکان ہے ، متعدد افیسران سے ملاقاتیںکر کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اند ر سے ہی چار آفیسران میں سے کسی کے چیئرمین بننے کی توقع ہے جن میں ، احمد فراز ملک ،افسر محمد جاوید غنی اور احمد مجتبی میمن شامل ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبرزیدی کی جانب سے باضابط طور پر استعفٰی سامنے نہ آنے کے باوجود حکومت نئے چیئرمین ایف بی آر کا تقررکرے گی ۔
یاد رہے چیئرمین ایف بی آر کے چیئرمین کی تاخیر اور موجودہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی مسلسل عدم موجودگی کے باعث محصولات میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ آئندہ بجٹ کی تیاری اور آئی ایم سے مزاکرات کے لئے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے ۔




































