اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف
ریونیو (ایف بی آر)نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔